خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 200
خطبات مسرور جلد چهارم 200 خطبہ جمعہ 21 / اپریل 2006 ء - دن کے طلوع ہونے پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی ایک نئے رنگ کی بارش برستا د یکھتے ہیں تو یہ فضل بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہی دیکھ رہے ہیں۔یہ جو جماعت پر بارشیں ہو رہی ہیں یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہے۔اللہ تعالیٰ ہر دن ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا نیا جلوہ دکھا کر ہمیں آپ ہی کو دکھا رہا ہے۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہی ان جلووں کے پیچھے دیکھ رہے ہیں۔پس اس وقت کی قدر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے چھٹتے ہوئے جو حقیقت میں آپ کے آقا و مطاع پر اتری ہوئی تعلیم ہی ہے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی کوشش رتے چلے جائیں اور اس کے لئے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اپنے ایمانوں کو مضبوط کرتے چلے جائیں۔اپنے ایمانوں کو مضبوط کرنے کے لئے کسی شخص کی طرف نہ دیکھیں بلکہ اس خاتم الاولیاء کی طرف دیکھیں جس کے بھیجنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا اور جس کو آپ نے قبول کیا۔اپنی راہیں ہمیشہ درست رکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا کرتے ہوئے اور جس راہ پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑا ہے اس راہ سے کبھی بھٹکنے والے نہ بنیں۔اپنے معاملے خدا سے صاف رکھیں اور اپنا قبلہ درست رکھیں۔اپنے دلوں کو پاک رکھیں ، اپنے دلوں کے داغ دھونے کی کوشش کریں۔دوسروں کے دل میں جھانکنے کی کوشش نہ کریں۔اللہ تعالیٰ نے ، مرنے کے بعد نہ کسی دوسرے کا بوجھ ہمارے پلڑے میں ڈالنا ہے، نہ ہمارا بوجھ کسی دوسرے کے پلڑے میں ڈالنا ہے۔پس دلوں کو پاک رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اپنے دل میں ہمیشہ جھانکتے رہیں، اپنے گریبان پر ہمیشہ نظر رکھیں، اسی سے مولیٰ راضی ہو گا، اسی سے ماحول میں فتنہ وفسادختم ہو گا۔اسی سے اعلیٰ اخلاق قائم ہوں گے، اسی سے کینے دور ہوں گے۔اسی سے ہر کوئی اپنے آپ کو بغض اور حسد کی آگ سے بچانے والا ہوگا۔اور اسی سے اخلاقی معجزات دنیا کے سامنے آئیں گے۔اور دنیا کو ہماری طرف توجہ پیدا ہوگی۔لیکن اگر ہم ان گھٹیا باتوں میں ہی پڑے رہے کہ فلاں میرا اچھا کھانا برداشت نہیں کر سکتا یا فلاں، فلاں کام کیوں نہیں کرتا تو نہ کبھی کینے ختم ہوں گے، نہ کبھی بغض ختم ہوں گے، نہ حسد ختم ہوں گے اور نہ اخلاقی معجزات رونما ہوں گے۔یاد رکھیں یہی اخلاقی معجزات اور نیکیوں کے اعلیٰ معیار تبلیغ کے میدان بھی ہمارے لئے کھولیں گے اور اگلی نسلوں کی تربیت کے سامان بھی پیدا کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: یقین یا د رکھو کہ مومن متقی کے دل میں شر نہیں ہوتا۔جس قدر انسان منتفی ہوتا جاتا ہے اسی قدر وہ کسی kh5-030425