خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 199 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 199

خطبات مسرور جلد چهارم 199 خطبہ جمعہ 21 / اپریل 2006 ء سامنے ہر وقت جو تعلیم ہونی چاہئے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ کی تعلیم ہونی چاہئے اور آپ کے نمونے ہونے چاہئیں۔آپ نے یہ نہیں دیکھنا کہ فلاں بڑے یا فلاں پاکستانی احمدی کے نمونے کیا ہیں بلکہ آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم سے کیا توقعات وابستہ فرمائی ہیں۔ورنہ یاد رکھیں خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہنا کہ تمہیں اس لئے معاف کیا جاتا ہے کہ تم فلاں شخص کی وجہ سے ٹھوکر کھا گئے تھے۔ہر ایک نے اپنا حساب دینا ہے۔اس لئے یہ نہ دیکھیں کہ فلاں احمدی یا فلاں عہدیدار کیا کرتا ہے۔یہ دیکھیں اور ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھیں کہ جس شخص کی بیعت میں ہم شامل ہوئے وہ خدا کی طرف سے ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی جماعت سے جڑا رہنے کا ارشاد ہے۔اللہ کے خلیفہ سے جو سیح و مہدی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس سے تعلق جوڑنے کا ارشاد ہے۔پس ہر احمدی چاہے وہ پاکستان کا رہنے والا ہے یعنی پاکستان سے یہاں آکر آباد ہوا ہے یا کسی دوسرے ملک سے۔نوجوان ہے یا بوڑھا ہے، مرد ہے یا عورت ہے کہ اپنے اعمال کا وہ خود ذمہ دار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ک اس ارشاد کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔آپ فرماتے ہیں : اے عزیز و! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا جس کے دیکھنے کیلئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی۔اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو، اپنے دلوں کو پاک کرو، اور اپنے مولیٰ کو راضی کرو۔دوستو! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو۔اپنے اصلی گھروں کو یاد کرو تم دیکھتے ہو کہ ہر سال کوئی نہ کوئی دوست تم سے رخصت ہو جاتا ہے۔ایسا ہی تم بھی کسی سال اپنے دوستوں کو داغ جدائی دے جاؤ گے۔سو ہوشیار ہو جاؤ اور اس پر آشوب زمانے کی زہر تم میں اثر نہ کرے۔اپنی اخلاقی حالتوں کو بہت صاف کرو۔کینہ اور بغض اور نخوت سے پاک ہو جاؤ۔اور اخلاقی معجزات دنیا کو دکھلاؤ“۔اربعین نمبر 4 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 442-443) پس غور کریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے کیا توقعات وابستہ رکھتے ہیں۔نیک نیتی سے ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ بھی مدد فرمائے گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تم نے اس مسیح کو دیکھ لیا جس کی بہت سے پیغمبروں نے خواہش کی تھی۔ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کا زمانہ تھا جس میں آپ کے صحابہ نے آپ کو جسمانی طور پر بھی دیکھا اور پھر ہر روز آپ پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش کے نظارے بھی دیکھے۔اور ان نظاروں کو دیکھ کر اپنے ایمانوں کو تازہ بھی کیا۔لیکن آج ہم لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت پر ہر kh5-030425