خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 701 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 701

خطبات مسرور جلد سوم 701 (47) خطبہ جمعہ 2 / دسمبر 2005ء جماعتی جلسوں کا سب سے بڑا مقصد تقویٰ اختیار کرنا اور اللہ کی محبت دلوں میں پیدا کرنا ہے ماریشس کے سالانه جلسه کے موقع پر احباب جماعت کو نهایت اهم نصائح خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 2 دسمبر 2005ء بمقام ماریشس تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔پھر فرمایا:۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: 119) آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ماریشس کا 44 واں جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے۔میری موجودگی میں یہ جلسہ پہلا جلسہ ہے بلکہ میرا خیال ہے کہ کسی بھی خلیفہ المسیح کی موجودگی کا یہ پہلا جلسہ ہے جو جماعت احمد یہ ماریشس منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے اور یہ جلسہ جماعت کی روحانی اور عددی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہو۔ہمیشہ یادرکھیں کہ جماعت احمدیہ کے جلسوں کے خاص مقاصد ہوتے ہیں اور سب سے بڑا مقصد اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنا ہے، اللہ تعالیٰ کی محبت دلوں میں پیدا کرنا ہے۔اس کے احکامات پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا کرنا ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یہ دن آپ لوگ دعاؤں