خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 700 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 700

خطبات مسرور جلد سوم 700 خطبہ جمعہ 25 /نومبر 2005ء دوسرے یہ بھی ہے کہ ربوہ میں جو شادی بیاہ کے انتظامات کا کام کرنے والے ہیں۔ان کا بھی خیال رکھنا چاہئے اب وہاں تمام سہولتیں میسر ہیں۔ربوہ میں جو لوگ اس کا روبار میں بیٹھے ہوئے ہیں یا اور دوسرے جو کاروباری لوگ ہیں ان کی مدد کرنی چاہئے۔چھوٹا سا ایک شہر ہے۔وہاں یہ کاروباری لوگ اس سہولت کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں تا کہ احمدیوں کو سہولت میسر آ جائے تو احمدی کو بہر حال احمدی کا خیال رکھنا چاہئے۔اور یہ جو کاروباری لوگ ہیں ربوہ میں ، ان کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ اپنی چیزوں کے اعلیٰ معیار قائم کریں۔اپنی سروسز کے اعلیٰ معیار قائم کریں تا کہ کسی قسم کی کمی نہ رہے ان کا بھی دوسروں سے مقابلہ ہونا چاہئے۔اپنی قیمتوں کو بھی مناسب رکھیں تا کہ یہ شکوہ نہ ہو کہ زیادہ قیمتیں لیتے ہیں اس لئے ہم نے کام نہیں کروایا۔تو یہی کا روبار کا گر ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جب ربوہ قائم فرمایا ، بنیاد ڈالی تو اس وقت جودکانداروں کو نصیحت فرمائی تھی وہ بھی یہی تھی کہ ایک تو اشیاء کے معیار ا چھے رکھو دوسرے کم سے کم منافع لو۔کاروبار اس سے چمکے گا۔کاروبار کسی دھو کے سے کامیاب نہیں ہوتے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو تو فیق دے کہ اس کے مطابق عمل کریں۔اللہ کرے کہ ہم ہر قسم کے رسم و رواج بدعتوں اور بوجھوں سے اپنے آپ کو آزاد رکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والے ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے والے ہوں اور ہمیشہ اس زمانے کے حکم و عدل کی تعلیم کے مطابق دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں۔دین کو دنیا پر مقدم کرنا بھی ایسا عمل ہے جو تمام نیکیوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتا ہے اور تمام برائیوں اور لغو رسم و رواج کو ترک کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہے۔تو اس کی طرف بھی خاص توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضور انور نے خطبه ثانیه میں فرمایا که پرسوں انشاء اللہ تعالیٰ میں سفر پر روانہ ہورہا ہوں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ سفر با برکت فرمائے اور اس کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔اور جلد سے جلد ہم ہر جگہ احمدیت اور حقیقی اسلام کی حکومت کو قائم ہوتا دیکھیں۔