خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 564 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 564

خطبات مسرور جلد سوم 564 خطبہ جمعہ 16 ستمبر 2005ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ : ” اگر دل صاف کرے اور اس میں کسی قسم کی بھی اور ناہمواری، کنکر پتھر نہ رہنے دے تو اس میں خدا نظر آئے گا“۔(ملفوظات جلد نمبر اوّل صفحه 347 جدید ایڈیشن) پس ہمیں چاہئے کہ ہر قسم کے کنکر ، پتھر کو دل میں سے نکال دیں اور خدا کا سچا عبادت گزار بنیں۔جب انسان اس طرح کوشش سے اللہ تعالیٰ کی طرف بڑھتا ہے تو پھر اللہ اس سے زیادہ بڑھ کر اسے اپنی آغوش میں لے لیتا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی عبید اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرتا ہوں جیسا وہ میرے بارے میں گمان کرتا ہے اور میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ میرا ذکر کرتا ہے۔اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں۔اگر وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں اس سے بہتر مجلس میں اس کا ذکر کرتا ہوں اور اگر وہ میری طرف بالشت بھر بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہوں۔اور جو میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے میں اس کی طرف دو ہاتھ بڑھتا ہوں۔اور اگر وہ میری طرف چلتے ہوئے آتا ہے تو میں دوڑتے ہوئے اس کی طرف جاتا ہوں۔(بخاری کتاب التوحيد۔باب قول الله تعالى ويحذركم الله۔۔۔پس ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس سے وہ عمل سرزد ہوں اور وہ عبادتیں عمل میں آئیں جو اللہ کی رضا حاصل کرنے والی ہوں۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میرے آنے کا مقصد ایک خدا کی پہچان اور اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کروانا ہے۔اللہ تعالیٰ کے جن حکموں پہ ہم نے عمل کرنا ہے ان کا علم کس طرح ہو؟ وہ ہمیں قرآن کریم سے ملتا ہے۔اس کو غور سے پڑھنے اور سمجھنے سے اس کا علم حاصل ہوگا۔پس اس طرف بھی ہر احمدی کو توجہ دینی چاہئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے كه ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ﴾ (البقرة :3)۔یہ وہ کتاب ہے اس میں کوئی