خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 563 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 563

خطبات مسرور جلد سوم 563 خطبہ جمعہ 16 ستمبر 2005ء اس کی کیا پر واہ رکھتا ہے اگر تم دعا نہ کرو، اس کی عبادت نہ کرو، اس سے اس کا فضل نہ چاہو۔اللہ تعالیٰ نے عبادت کرنے کا یہ حکم بھی تمہارے ہی فائدے کے لئے دیا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک نظارہ دکھایا گیا کہ بہت ساری بھیڑیں ہیں جو ایک لائن میں ذبح کی ہوئی پڑی ہیں اور آواز آتی ہے ﴿قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ ﴾ (الفرقان : 78) اور پھر ساتھ ہی یہ کہا گیا کہ تم کیا ہو، آخر گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہونا۔اللہ تعالیٰ کو تمہاری کیا پر واہ ہے۔(تلخيص رؤیا از الحکم مورخه 17/ اگست 1901ء صفحه 1) پس یہ رویا بھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے۔یہ نظارہ بھی جو ہے یہ ہم احمدیوں کو اللہ تعالیٰ کا عبادت گزار بندہ بننے کی طرف توجہ دلانے کے لئے ہے کہ دوسرے لوگ جو اللہ کی عبادت نہیں کرتے تو اللہ کو ان کی پرواہ ہی کیا ہے۔کوئی ان کی پرواہ نہیں۔لیکن تم لوگ جو یہ دعویٰ کرتے ہو کہ زمانے کے امام کو ہم نے مانا ہے تم تو اپنی عبادتوں سے غافل نہ ہو۔تم تو اس نور اور روشنی سے حصہ حاصل کرنے کی کوشش کرو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لے کر آئے ہیں۔اگر تم نے بھی عبادتوں میں کمزوریاں دکھا ئیں تو اس نور سے بھی حصہ نہیں ملے گا اور خدا سے بھی دور ہو گے اور جو خدا سے دور ہو اللہ کو اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہوتی۔پس ہمیں چاہئے کہ ہم وہ بے فائدہ بھیڑیں نہ نہیں کہ جن کی خدا کو کچھ بھی پرواہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے ان مقربوں میں شامل ہونے کی کوشش کریں جن کے آنکھ ، کان ، ہاتھ ، اور پاؤں خدا تعالیٰ ہو جاتا ہے۔جن کی خاطر خدا تعالیٰ لڑتا ہے۔جن کو اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے۔ہمارا ہر فعل ایسا ہو جو خدا کی رضا حاصل کرنے والا ہو۔اس کے لئے جیسا کہ پہلے بتایا ہے محنت کی بھی ضرورت ہے، کوشش کر کے عبادتیں کرنے کی بھی ضرورت ہے۔جب اللہ تعالیٰ کی خاطر خالص ہو کر اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے ، اس کا فضل مانگتے ہوئے عبادتوں کی طرف توجہ کریں گے تو یقینا اللہ تعالی مدد فرماتا ہے، فرمائے گا انشاء اللہ۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا شرط یہ ہے کہ خالص ہو کر اس کی عبادت کی جائے۔