خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 158 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 158

خطبات مسرور جلد سوم 158 خطبہ جمعہ 11 / مارچ 2005ء خدا تعالیٰ کشاں کشاں خلق کی بہتری کے لئے ظاہر کرتا اور مبعوث فرماتا ہے۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی تو غار میں ہی رہا کرتے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کسی کو پتہ بھی ہو۔آخر خدا نے ان کو باہر نکالا اور دنیا کی ہدایت کا بار ان کے سپرد کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہزاروں شاعر آتے اور آپ کی تعریف میں شعر کہتے تھے مگر لعنتی ہے وہ دل جو خیال کرتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تعریفوں سے پھولتے تھے۔وہ ان کو مردہ کیڑے کی طرح خیال کرتے تھے۔مدح وہی ہوتی ہے جو خدا آسمان سے کرے۔یہ لوگ محبت ذاتی میں غرق ہوتے ہیں۔ان کو دنیا کی مدح وثنا کی پروا نہیں ہوتی۔تو یہ مقام ایسا ہوتا ہے کہ خدا آسمان اور عرش سے ان کی تعریف اور مدح کرتا ہے۔(ملفوظات جلد 3 صفحه 187 جدید ایڈیشن - الحكم مورخه 31 مارچ 1903ء صفحہ 7 کالم 3) اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -