خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 476
$2004 476 خطبات مسرور نے فرمایا ہے کہ بندہ اگر ایک قدم اس کی طرف آتا ہے تو وہ کئی قدم اس کی طرف آتا ہے اور اگر وہ چل کے آتا ہے تو خدا تعالیٰ دوڑ کر آتا ہے تو ہمیشہ ہم ان بندوں میں شامل رہیں جن کی طرف خدا تعالی دوڑ کر آتا ہو۔اور کبھی ان راستوں پر نہ جائیں جو خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والے ہوں اور شیطان کی طرف لے جانے والے راستے ہوں۔اب میں کینیڈا کے سفر کا بھی تھوڑا سا مختصر حال بتا دیتا ہوں۔مختلف جگہوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی کینیڈا کے سفر کی کامیابی کے خطوط آتے رہے اور آرہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ہے اور احسان ہے کہ اس نے اس سفر میں اپنی تائید ونصرت کے نظارے دکھائے۔اللہ تعالیٰ کے بھی فضل دکھانے کے عجیب نرالے طریقے ہیں۔انسان جو زیادہ سے زیادہ سوچ سکتا ہے اس سے بھی بڑھ کر وہ دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا اور امریکہ کی جماعت کے اخلاص و وفا کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل لبریز ہو جاتا ہے۔وہاں ٹورانٹو میں دو جگہ احمدی آبادی ہے۔جہاں زیادہ بڑی آبادی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اکٹھی جگہ میں تمام احمدی آباد ہیں۔اور اس کا بڑا اچھا اثر ہے علاقے کے لوگوں پر بھی اور افسران پر بھی ، میئر وغیرہ پر بھی اور لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں۔جہاں ہماری مسجد ہے بیت الاسلام بڑی مسجد ہے اس جگہ کا نام پیں ویج (Peace Village) ہے۔احمد یہ میں ویج اور جہاں شاید تقریباً 300 سے اوپر ہی احمدی گھر آباد ہیں۔ماشاء اللہ بڑے مخلص، اخلاص میں ڈوبے ہوئے۔اور یہ بھی بڑی خوشی کی بات ہے، میں نے پتہ کیا ہے، وہاں عام حالات میں بھی مسجد میں حاضری بڑی اچھی خاصی ہوتی ہے، لوگ بڑی تعداد میں نمازوں پر آتے ہیں۔اور پانچوں نمازوں میں۔اللہ تعالیٰ انہیں ایمان اور اخلاص میں مزید بڑھاتا چلا جائے۔وہاں جا کر یوں احساس ہوتا ہے کہ جیسے اپنے ہی شہر میں آگئے ہیں۔اور کوئی آبادی اردگرد نہیں تمام احمدی ہیں۔بلکہ ایک چھوٹے ربوہ کا احساس ہوتا ہے۔بڑی سڑک جہاں سے داخل ہوتے