خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 477 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 477

$2004 477 خطبات مسرور ہیں کونسل نے اس کا نام احمد یہ ایو مینور کھا ہوا ہے۔پھر اندر کئی سڑکیں جاتی ہیں جو خلفاء کے نام پر ہیں۔یعنی نو رسٹریٹ ہے۔بشیر سٹریٹ ہے، ناصر سٹریٹ ، طاہر سٹریٹ پھر چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اور ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے نام پر بھی کچھ گلیوں کے نام ہیں۔ماشاء اللہ پورے علاقے میں ایک احمدی ماحول ہے۔دو ہفتے مسلسل صبح سے شام تک چہل پہل رہی ، رونق رہی جلسے کی وجہ سے۔گھروں میں چراغاں بھی رہا۔اور جماعت کا بھی یہاں ایک بہت وسیع رقبہ ہے مسجد کے ساتھ شاید 150 ایکڑ کے قریب ہے جہاں آئندہ مستقبل میں انشاء اللہ مختلف جماعتی عمارات بنیں گی۔کچھ ہال بنیں گے اور لنگر خانہ وغیرہ انشاء اللہ تعالیٰ کافی بڑے منصوبے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کو مکمل کرنے کی توفیق دے بہر حال اتنے دن جو بھی دو ہفتے گزرے لوگوں کا ایک عجیب نمونہ تھا۔یوں لگتا تھا بعض لوگ تو گھروں میں جاتے ہی نہیں کیونکہ جب بھی باہر نکلو بچے ،عورتیں اور بوڑھے سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے۔ایک بات اور جو مجھے وہاں کی بڑی اچھی لگی کہ باوجود اتنے رش کے، مہمان بھی لوگوں کے گھروں میں بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔بعض جگہ تو کمرے چھوٹے پڑ گئے ، لوگ میٹر سیں (Mattresses) لے کے اپنے گھر خالی کر کے ایک کمرے میں چلے گئے اور سارا گھر مہمانوں کو دے دیا۔لیکن اس کے باوجود سڑکوں پر اور ان کے گھروں کے سامنے جو چھوٹے لان تھے ان میں صفائی بڑی اچھی طرح ہوئی تھی۔اور نظر آرہے تھے کہ یہ لان مستقل Maintain کئے جاتے ہیں۔بڑی اچھی طرح سنبھالے ہوتے تھے پھولوں کی کیاریاں تھیں۔گھاس اچھی طرح کٹا ہوا تھا اور تقریباً کیا بلکہ سو فیصد ہر گھر کا یہ حال تھا۔تو یہاں میں پہلے ہی احمدی گھروں کو صفائی کے ضمن میں توجہ دلا چکا ہوں، کہ اپنے گھروں کے سامنے جو سمن Maintain میں لان میں چھوٹے سے، گھاس وغیرہ کی جگہ ہے یا پھولوں کے بیڈز ہیں ان کو اچھی طرح Maintain کریں۔