خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 36
خطبات 36 جماعت کی ترقی کی بابت پیشگوئی $2003 جماعت کے قیام اور ترقی کی خبر جس سے ہمارے ایمانوں کو مزید تقویت ملتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” براہین احمدیہ میں ایک یہ پیشگوئی ہے۔میں اپنی چہکار دکھلاؤں گا، اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔اس پیشگوئی پر چھپیس برس گزر گئے۔یہ اُس زمانہ کی ہے جب کہ میں کچھ بھی نہیں تھا۔اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ باعث سخت مخالفت بیرونی اور اندرونی کے کوئی ظاہری امید نہیں ہوگی کہ یہ سلسلہ قائم ہو سکے۔لیکن خدا اپنے چمکدار نشانوں سے دنیا کو اس طرف کھینچ لے گا اور میری تصدیق کے لئے زور آور حملے دکھائے گا۔چنانچہ انہیں حملوں میں سے ایک طاعون ہے جس کی ایک مدت پہلے خبر دی گئی تھی۔اور انہیں حملوں میں زلزلے ہیں جو دنیا میں آرہے ہیں اور نہ معلوم اور کیا کیا حملے ہوں گے اور اس میں کیا شک ہے کہ جیسا کہ اس پیشگوئی میں بیان فرمایا ہے خدا نے محض اپنی قدرت نمائی سے اس جماعت کو قائم کر دیا ہے۔ور نہ با وجود اس قدر قوی مخالفت کے یہ امر محالات میں سے تھا کہ اس قدر جلدی سے کئی لاکھ انسان میرے ساتھ ہو جائیں۔اور مخالفوں نے بہتیری کوششیں کی مگر خدا تعالیٰ کے ارادہ کے مقابل پر ایک پیش نہ گئی (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۷۸ - نشان ۱۱۱) ۱۹۰۸ء میں الہام ہوا یہ پیغام صلح میں درج ہے کہ جو کچھ خدا نے مجھے خبر دی ہے وہ بھی یہی ہے کہ اگر دنیا اپنی بد عملی سے باز نہیں آئے گی اور برے کاموں سے تو بہ نہیں کرے گی تو دنیا پر سخت سخت بلائیں آئیں گی۔اور ایک بلا ابھی بس نہیں کرے گی کہ دوسری بلا ظاہر ہو جائے گی۔آخر انسان نہایت تنگ ہو جائیں گے کہ یہ کیا ہونے والا ہے۔اور بہتیرے مصیبتوں کے بیچ میں آکر دیوانوں کی طرح ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے مولا کے حضور عرض کرتے ہیں کہ: (پیغام صلح صفحه ۹)