خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 701 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 701

خطبات مسرور جلد 13 701 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 نومبر 2015ء کے افتتاح کے موقع پر نماز جمعہ میں سانحہ پیرس میں ہلاک شدگان کے لئے بھی دعا کی۔اس موقع پر دنیا بھر سے آئے افراد جن کی تعداد 500 کے لگ بھگ تھی موجود تھے۔خطبہ جمعہ میں امام جماعت احمد یہ عالمگیر نے اپنے خطاب میں سانحہ پیرس کو انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی بھر پور مذمت کی اور اپنی جماعت کے افراد کو تلقین کرتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ وہ جاپانی قوم تک اسلام کی اصل تعلیم پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائیں۔اس خبر کو انٹرنیٹ پر بھی پانچ دیگر ویب سائٹس نے ڈالا جن میں yahoo japan اور msn japan ، japanbiglobe اور goo news شامل ہیں۔ان سب ویب سائٹس کے ناظرین کی کل تعداد بھی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے۔ایک اخبار ڈیلی اساہی (Daily Asahi) جس کی اشاعت اسی لاکھ سے زائد ہے۔اس نے یہ خبر شائع کی کہ ہمارا عقیدہ ہم آہنگی ہے“۔اور پھر یہ لکھتا ہے کہ جماعت احمد یہ جاپان کی مسجد تعلیم وتربیت کے مرکز کی تعمیر سوشیما شہر میں مکمل ہوئی ہے۔یہ مسجد چار میناروں اور ایک گنبد سے آراستہ ہے اور یہ جاپان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔اس میں پانچ سو نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔دوسری منزل پر دفاتر اور گیسٹ ہاؤسز وغیرہ ہیں۔یہ مسجد بلا تفریق قومیت و مذہب ہر کسی کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گی۔پھر یہ کہتا ہے کہ یہ وہ مذہبی جماعت ہے جس کی بنیادی تعلیمات کامل امن و آشتی پر مبنی ہیں۔پھر کہتا ہے یہ جماعت رضا کارانہ خدمات میں بھی پیش پیش ہے۔گوبے، نیگا تا اور شمال مشرقی جاپان کے زلزلے کے وقت نیز امسال آنے والے سیلاب کے موقع پر اس جماعت نے سب سے پہلے اپنی عملی خدمات پیش کی ہیں۔اس خبر کو بھی مختلف ویب سائٹس نے لیا اور جس کو دیکھنے والے پچہتر لاکھ سے زائد افراد تھے۔امام جماعت احمدیہ کی شدت پسندی کی مذمت اسی طرح جی جی پریس نیوز ایجنسی (JiJi Press News Agency) ہے۔یہ ایجنسی جاپان میں مختلف اخباروں اور ٹیلی ویژن چینلز کو اور رسالوں کو خبریں مہیا کرتی ہے جن کی مجموعی تعداد 75 ہے۔اس طرح ان کی یہ خبر تقریباً پینسٹھ لاکھ لوگوں تک پہنچتی ہے۔اس ایجنسی نے جو سرخی دی وہ یہ تھی کہ جاپان کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر مکمل۔امن چاہتے ہیں۔مقامی احمدیوں کی دعا۔پھر کہتا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسلامی تنظیم احمد یہ مسلم جماعت کے مرکز سوشیما شہر میں مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔جماعت کے مطابق اس مسجد میں 500 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ جاپان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔برطانیہ سے آئے ہوئے جماعت احمد یہ عالمگیر کے امام نے سانحہ پیرس کے متعلق کہا کہ یہ بہت ظالمانہ اور