خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 700 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 700

خطبات مسرور جلد 13 700 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 نومبر 2015ء سے یہاں اس کی تقریب کے لئے آئے۔افتتاح کی خبر کے دوران پھر انہوں نے وہاں جو میں خطبہ دے رہا تھا وہ بھی دکھایا اور افتتاح کے مناظر بھی دکھائے۔اسی طرح TBS TV چینل ہے یہ بھی وہاں کافی مشہور ہے اور یہ کہتے ہیں کہ کروڑ سے زیادہ اس کو سننے والے، دیکھنے والے ہیں۔اس نے خبر نشر کی کہ پیرس حملوں کو ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے اور جاپان میں سب سے بڑی مسجد کا افتتاح آج عمل میں آیا ہے۔یہ مسجد ایک جماعت نے بنائی ہے اور ان کے خلیفہ نے پیرس میں ہونے والے حملوں کو غیر اسلامی اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔خبر کے دوران مسجد کے مناظر دکھائے گئے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر بھی دکھائی گئی۔یہ خبر بھی دن میں تین مرتبہ نشر ہوئی۔TV Aichi۔اس کے ناظرین کی تعداد بھی ایک کروڑ سے اوپر ہے اور اس نے بھی یہ خبر دی کہ پیرس حملوں کے بعد جبکہ اسلام کے بارے میں منفی تاثر دوبارہ پختہ ہو گیا ہے سوشیما میں ایک مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے۔یہ مسجد جماعت احمدیہ نے بنائی ہے اور یہ جاپان کی سب سے بڑی مسجد ہے اور امام جماعت احمدیہ نے پیرس حملوں کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسجد ایسے تمام عناصر کی مذمت کرتی ہے۔یہ مسجد امن و امان کا ذریعہ ہوگی۔جو چاہے اس مسجد میں آ سکتا ہے۔اور خبر کے دوران پھر مسجد کے مناظر اور دیگر احباب کے تاثرات دکھائے گئے۔خطبہ جمعہ کے بھی بعض مناظر دکھائے گئے۔یہ خبر بھی دو پہر اور شام کی خبروں میں نشر کی گئی۔پھر نا گویائی وی (Nagoya TV) ہے اس کے دیکھنے والوں کی تعداد بھی کافی ہے۔کروڑ سے اوپر ہے بلکہ سوا کروڑ سے اوپر ہے۔یہ کہتے ہیں سوشیما میں جاپان کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔حاضرین کا کہنا تھا کہ جہاں ان کے دل اس بات پر خوش ہیں کہ یہ مسجد بنی ہے وہیں وہ اس بات پر رنجیدہ بھی ہیں کہ پیرس میں ناحق خون بہایا گیا۔اس تقریب میں دنیا کے امن و امان کے لئے دعا بھی کی گئی۔خبر کے دوران پھر مسجد کے مناظر دکھائے جاتے رہے۔یہ خبر بھی اس ٹی وی چینل پر دودفعہ دکھائی گئی۔اخبارات کے ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی اشاعت ہوئی۔ایک اخبار TheDaily Yomiuri (یومی اوری) اس کی اشاعت ایک کروڑ بارہ لاکھ ہے۔یہ دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اخبار شمار ہوتی ہے۔اس اخبار نے اس طرح سرخی لگائی کہ اسلام کا اصل چہرہ نئی تعمیر شدہ مسجد میں سانحہ پیرس کے ہلاک شدگان کے لئے دعا کی گئی۔پھر اس نے آگے لکھا ہے جاپان میں 200 سے زائد افراد پر مشتمل احد یہ مسلم جماعت جاپان نے جمعہ 20 نومبر کوسوشیما شہر میں اپنی نوتعمیر شدہ مسجد