خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 699 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 699

خطبات مسرور جلد 13 699 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 نومبر 2015ء جاپانیوں تک اسلام کا پیغام پہنچا۔میڈیا کے میرے چار مختلف انٹرویو ہوئے۔تین تو یہیں مسجد کے لئے اور ایک وہاں ٹوکیو میں۔Chukyo TV (چور کیو ٹی وی ) یہ وسطی جاپان کا مشہور ٹی وی چینل ہے۔اس کے ناظرین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔یہ انٹرویو بھی اور مسجد کے افتتاح اور نماز جمعہ کے مناظر کے ساتھ بروز جمعه 20 نومبر کو انہوں نے خبر بھی نشر کی۔پھر ثناء نیوز ایجنسی (Sana News Agency) کے صحافی نے انٹرویو لیا اور وہ غیر ملکی میڈیا کو دیتے ہیں انہوں نے بھی کہا کہ بعد میں بھی اس کی کافی کوریج ہوگی۔اسی طرح Chugai Nippon چوگائی نیو ) اخبار ہے۔اس کے نمائندے نے عیسائی پریسٹ کے ساتھ مل کے انٹرویو لیا۔یہ جاپان کا واحد مذہبی اخبار ہے۔یہ ہفت روزہ اخبار ہے اور انٹرنیٹ ایڈیشن سمیت اس اخبار کے پڑھنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔یہ انٹرویو بھی اس ہفتے شائع ہونا تھا۔ہو گیا ہوگا۔اسی طرح ٹوکیو میں جرنلسٹ نے ایک انٹرو یولیا اور یہ بھی کہتے تھے میں اس ہفتے شائع کروں گا۔اس اخبار کی تعداد بھی اسی لاکھ سے زائد ہے۔اس مسجد کے افتتاح کے موقع پر پانچ ٹی وی چینلز اور مختلف اخبارات کے نمائندے اور جرنلسٹ آئے تھے۔Chukyo TV (بچو کیو ٹی وی ) جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے اس نے جو خبر نشر کی وہ یہ تھی کہ جاپان کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح آج ہوا۔اور یہ خبر انہوں نے جمعہ والے دن قریباً چھ سات منٹ کی دی۔ان کے ناظرین کی تعداد بھی ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد ہے۔پھر خبر میں اس نے بیان کیا کہ لندن سے آئے ہوئے جماعت احمدیہ کے امام نے دہشت گرد تنظیموں کے اسلام سے بے تعلق ہونے اور ان کے عمل کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد جہاں مسلمانوں کی عبادت کی جگہ ہے وہاں ہر ایک کے لئے امن کا گہوارہ ہے۔امام جماعت احمدیہ نے پیرس کے حملوں کی بھر پور مذمت کی۔اس چینل نے انٹرویو بھی لیا تھا اور پھر میرے انٹرویو کے بعض چنیدہ حصے بھی دکھائے۔اسی طرح Tokai ٹی وی اس کے ناظرین کی تعداد بھی ایک کروڑ سے زیادہ بلکہ سوا کروڑ سے زیادہ ہے۔اس چینل نے دن میں پانچ مرتبہ یہ خبر نشر کی کہ جاپان کی سب سے بڑی مسجد کا آج سوشیما شہر میں افتتاح ہوا۔افتتاح پیرس میں حملوں کے بعد ہوا ہے۔جماعت احمدیہ کے امام اس وقت مرکز انگلینڈ