خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 686 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 686

خطبات مسرور جلد 13 686 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 نومبر 2015ء ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے آگے جھک کر اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کے حضور اپنا سب کچھ قربان کرتے ہوئے اور اپنی اناؤں کو پیچھے رکھتے ہوئے ، اپنی عزت کو بھولتے ہوئے ، اپنی عزت کو پس پشت ڈالتے ہوئے ، اس کے حکموں پر چلتے ہوئے نظام کی پابندی کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔اور نظام کی اطاعت بھی اس لئے کہ یہ کرنا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا قرب دلاتا ہے۔پس سجدے اللہ تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے کے لئے ہوتے ہیں اور اس وقت ہوتے ہیں جب انسان میں عاجزی پیدا ہوتی ہے۔اس کی تلاش ہمیں کرنی چاہئے۔پس جب یہ عاجزانہ سجدوں کی توفیق ہمیں مل جائے ، خدا تعالیٰ کا قرب پانے کی انتہائی کوشش کی طرف توجہ ہو تو پھر اپنی تمام تر استعدادوں کے ساتھ دوسروں کو بھی نیک باتوں کی تلقین کر کے خدا تعالیٰ کے قریب لائیں۔پھر تبلیغ کی طرف توجہ کریں۔دوسروں کو بھی جو دنیا میں غرق ہورہے ہیں خدا تعالیٰ کے آگے جھکنے والا بنا ئیں۔دوسروں کو بھی گناہوں میں ڈوبنے اور آگ میں گرنے سے بچائیں۔آج یہی ہر احمدی کا کام ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا کو خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے بچائیں۔اور پھر یہ بھی یا درکھیں جیسا کہ میں پہلے بھی ذکر کر آیا ہوں کہ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حقیقی مومن اللہ تعالیٰ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ان باتوں پر نظر رکھیں اور ان کی حفاظت کریں۔یعنی ان پر عمل کی پوری پابندی کے ساتھ کوشش کریں جو باتیں اللہ تعالیٰ نے بتائی ہیں۔جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں۔ان باتوں کی حفاظت کرنا بھی کام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول نے بتائی ہیں۔ان باتوں کی طرف بھی توجہ دیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہیں اور اپنی جماعت سے توقع رکھی ہے۔ان باتوں کی طرف بھی توجہ کریں، انہیں سنیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں جو خلیفۂ وقت کی طرف سے آپ کو کہی جاتی ہیں۔اپنے ایمان اور عمل کی حفاظت کریں۔اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے خلافت کے انعام سے ہمیں سرفراز فرمایا ہے اس کی قدر کریں کہ اللہ تعالیٰ نے تمکنت دین کے لئے یہ لازمی جزو قرار دیا ہے اور ایسے مومنین کو خوشخبری دی ہے جو ان تمام باتوں پر عمل کرنے والے ہیں۔پس اپنے جائزے لیں اور ان لوگوں میں شامل ہوں جن کو سچا مومن ہونے کی خدا تعالیٰ نے بشارت دی ہے۔ایم ٹی اے تبلیغ و تربیت کا بہترین ذریعہ اللہ تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ اس نے اس زمانے کی ایجادات کو بھی ہمارے تابع کر دیا ہے۔جماعت ہر سال ایم ٹی اے پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتی ہے۔یہ تبلیغ اور تربیت کا بہترین ذریعہ ہے اور سب