خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 626 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 626

خطبات مسرور جلد 13 626 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23اکتوبر 2015ء لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ایک سیاسی پارٹی لبرل پارٹی ہے۔اس کے لیڈر کہتے ہیں کہ لگتا ہے مستقبل میں آپ کی جماعت ہی اس دنیا میں امن کی ضامن ہے۔پھر وہاں ایک مسلم ریڈیوبھی نیشنل مسلم ریڈیو کے نام سے چلتا ہے۔جس روز مسجد کے سنگ بنیاد کا پروگرام تھا اسی روز نیشنل مسلم ریڈیو نے ساڑھے چارمنٹ کی رپورٹ المیرے مسجد کی تعمیر کے پروگرام کے بارے میں نشر کی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد ثانی کے بارے میں بتایا اور میرے بارے میں بھی بتایا گیا کہ مسیح موعود کے خلیفہ ہیں اور المیرے میں مسجد کے سنگ بنیاد کے لئے تشریف لائے ہیں۔پھر اس رپورٹ میں وہاں مسجد ( کے سنگ بنیاد) کے موقع پہ جو خطاب تھا اس کے بعض حصے بھی سنائے۔اس کے علاوہ بھی میڈیا نے اس حوالے سے بہت ساری خبریں دیں۔اس کے بعد جرمنی میں دو مساجد کی بنیاد رکھی۔وہاں بھی شہر کے معززین اور پڑھا لکھا طبقہ آیا ہوا تھا۔یہاں بھی اچھے فنکشن ہوئے۔جماعت کا تعارف تو وہاں ہے۔مزید بڑھا۔ہالینڈ سے جرمنی جاتے ہوئے نورڈ ہارن(Nordhorn) میں مسجد کا سنگ بنیا درکھا۔پھر وہاں ایک ٹی وی چینل نے انٹرویو بھی لیا۔اس کی خبر بھی دی۔ایک سابق میئر بھی وہاں آئے ہوئے تھے۔فنکشن کے بعد وہ کہنے لگے کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو کہہ دیا ہے کہ اس اتوار کو تمہیں چرچ جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جو کچھ ہمارے لئے ضروری تھا وہ ان کے خلیفہ نے کہہ دیا ہے۔تو اس طرح بھی بعض لوگ اظہار خیال کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ حقیقت میں بھی ان کے دل کھولے اور حقیقت میں اسلام کی حقیقی تعلیم کو سمجھ کر قبول کرنے والے ہوں۔ایک جرمن خاتون کہنے لگی کہ حقیقت میں یہ بہت اچھی تقریب تھی۔میں اسلام کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن آج جس طرح خلیفہ مسیح نے مجھے سمجھایا ہے مجھے اس کا صحیح علم ہوا ہے۔پھر ایک جرمن کہتے ہیں کہ میں مذہبا کیتھولک ہوں اور آج میں نے ایک اور خوبصورت مذہب یعنی اسلام کے بارے میں سیکھا ہے۔خلیفہ کی تقریر سے مجھے اسلام پر زیادہ تحقیق کرنے کا شوق ہوا ہے۔انہوں نے ہمیں اسلام کی حقیقت کا بتایا۔کہتے ہیں کہ مجھے پتا چلا ہے کہ اسلام کی بنیاد محبت ، آزادی اور امن پر قائم ہے۔مجھے سب سے اچھی بات یہ لگی کہ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام ہمسایوں کے حقوق پر بہت زور ڈالتا ہے۔ایک جرمن خاتون کہتی ہیں کہ میں مذہبی نہیں ہوں اور نہ میں کسی مذہب پر ایمان رکھتی ہوں بلکہ مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ دنیا میں ایک خلیفہ ہے لیکن آج جب میں نے اس خلیفہ کو دیکھا اور سنا ہے تو کہتی ہیں کہ اس کے بعد آج میں اسلام کے بارے میں بہترین رائے لے کر جا رہی ہوں۔میں نے سیکھا ہے کہ