خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 588 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 588

خطبات مسرور جلد 13 588 خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اکتوبر 2015ء نے موقع دیا کہ وہ اس پر قابو پالیں۔اسی طرح طاہر بال اور مسجد کا حصہ بھی بالکل محفوظ رہا جیسا کہ میں نے بتا دیا۔آپ دیکھ بھی رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جانی نقصان سے بھی محفوظ رکھا۔ایک صاحب لائبریری میں بیٹھے ہوئے کام کر رہے تھے اور ان کو پتا نہیں چلا کہ باہر کیا ہو رہا ہے۔کہتے ہیں اپنا کام ختم کر کے جب میں دروازہ کھول کے باہر نکلا تو ایک کالے دھوئیں کا بگولہ اندر داخل ہوا ہے۔میں پریشان ہو گیا۔باہر نکلا۔بھاگنے کی کوشش کی تو اندھیرا اور بالکل کالا سیاہ دھو آں تھا۔سب کچھ بند تھا اور کچھ نظر نہیں آرہا تھا اور میرا سانس رکنا شروع ہو گیا۔کہتے ہیں خیر مشکلوں سے اس وقت میں نے گلی کی دیوار کوٹولا اور اس کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کیا اور ساتھ ساتھ دعا بھی مانگتا جارہا تھا کیونکہ ہمت جواب دیتی جارہی تھی ، دھوئیں کی وجہ سے سانس رک رہا تھا۔یہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فرمایا ہے کہ آگ تیرے غلاموں کی غلام ہے تو میں بھی غلام ہوں تو بچالے۔کہتے ہیں اسی طرح دو تین مواقع ایسے آئے کہ جب لگتا تھا کہ نیچے گر جاؤں گا اور اگر چند سیکنڈ کے لئے بھی یہ نیچے گرتے تو تپیش اتنی زیادہ تھی کہ جلا کے بالکل بھون کے رکھ دینا تھا۔لیکن بہر حال ہمت کرتے ہوئے اس اندھیرے دھوئیں میں سے نکلتے چلے گئے اور باہر جب دروازے پر پہنچے ہیں، روشنی نظر آئی۔کہتے ہیں جب میں نے گلی کی ہے اور صفائی کی ہے کو تو منہ میں سے بھی کلی کرنے سے اس طرح کالے رنگ کا پانی نکلا ہے جس طرح سیاہی بھری ہوتی ہے۔تو یہ ان کا حال تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر انہیں بچا لیا۔ان کے لئے تو یہ بھی بڑا معجزہ ہے۔چند سیکنڈ کی دیر بھی ان کو جلا کے رکھ سکتی تھی۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل فرمایا ہے۔حاسدوں کے حسد تو اور بڑھیں گے اس لئے دعاؤں کی طرف بھی توجہ دیں۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِئ وَانْصُرْنِئ وَارْحَمْنِی کی دعا اور اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ کی دعا پڑھیں اور رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّار کی دعا پڑھنی چاہئے۔اگر یہ واقعہ میں ہماری نا اہلی اور کمزوری کی وجہ سے ہوا ہے تو استغفار بھی بہت زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ آئندہ بھی ہمیں اپنی ذمہ داریاں صحیح رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کمزوریوں کو دور فرمائے۔اور اگر یہ آزمائش ہے تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں سے بھی کامیابی سے گزارے اور اپنے انعامات پہلے سے بڑھ کر عطا فرمائے اور ان صابرین میں ہمارا شمار فرمائے جن کو خوشخبریاں عطا فرماتا ہے اور پہلے سے بڑھ کر ہم ترقیات دیکھیں۔نماز کے بعد میں کچھ غائب جنازے پڑھاؤں گا۔پہلا جنازہ جو ہے وہ مکرم چوہدری محمود احمد