خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 543
خطبات مسرور جلد 13 543 37 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء الحي ایده خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ امس الخامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز مسروراج فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015 ء بمطابق 11 تبوک 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح موردن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایک شخص جو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس کے مسلمان ہونے کی خوبصورتی تبھی ظاہر ہوگی جب وہ ایمان میں مضبوط ہو اور اسلام کی حقیقت کو سمجھتا ہو۔ایمان یہ ہے کہ اپنے آپ کو مکمل طور پر خدا تعالیٰ کے سپر د کر دے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والا ہو اور اسلام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر نظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو بھی ہر شر سے بچا کر رکھے اور دوسروں کے لئے بھی سلامتی کے سامان کرے۔دنیا میں پائیدار امن کا ذریعہ پس یہ خلاصہ ہے ایمان اور اسلام کا۔اگر مسلم دنیا اس چیز کو سمجھ لے ، اس بات کو سمجھ لے تو دنیا میں پائیدار امن اور سلامتی قائم کرنے اور بکھیرنے کے ایسے نظارے نظر آئیں جو دنیا کو جنت بنادیں۔اس زمانے میں اس حقیقی ایمان کو دلوں میں قائم کرنے اور حقیقی اسلام کے نمونے دکھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور آپ کی طرف منسوب ہونے کے بعد یہی ہماری ذمہ داری ہے کہ حقیقی ایمان کو قائم کرتے ہوئے اور اسلام کا صحیح نمونہ بنے ہوئے اس کام میں آپ کے ممد و معاون بنیں۔دنیا کو ایمان کی حقیقت بتا ئیں اور سلامتی پھیلانے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ اپنے نظام کے ذریعہ سے دنیا میں ہر جگہ یہ کام تو کر ہی رہی ہے لیکن ہر احمدی کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو اسلامی تعلیم کا نمونہ بنائے تا کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی ذمہ داری ادا کرنے والا بنے۔آجکل مسلمان دنیا میں بدقسمتی سے جو فساد برپا ہے اس نے اسلام کے نام کو بدنام کیا ہؤا ہے۔