خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 542
خطبات مسرور جلد 13 542 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2015ء خان صاحب کی وفات کے بعد نظارت تعلیم کی وساطت سے ان کے نام پر ایک مستقل وظیفے کا اجراء آپ نے کیا۔آپ گر گئی تھیں جس کی وجہ سے ٹانگ میں فریکچر تھا اور اس کی وجہ سے دو تین آپریشن بھی ہوئے۔کچھ عرصے سے بڑی تکلیف میں تھیں۔لیکن بڑے صبر اور حو صلے سے برداشت کرتی رہیں۔اور آخر 131 اگست کو اور یکم ستمبر کی درمیانی رات دل کا دورہ پڑا اور اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہو گئیں۔اِنَّا لِلهِ وَانا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔چندوں میں بہترین معیاری چندے دینے والی تھیں۔اپنا حصہ جائداد، حصہ آمد،حصہ وصیت وغیرہ سارا کچھ اپنی زندگی میں ادا کیا۔1958ء سے لے کر 94 ء تک ضلع لاہور میں لجنہ کی مختلف حیثیتوں میں آپ کا رکن رہیں، سیکرٹری رہیں، خدمت کرتی رہیں۔ایک زمانے میں لجنہ لاہور کی جنرل سیکرٹری بھی رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے غریبوں سے بڑی ہمدردی کرنے والی، ان کا خیال رکھنے والی تھیں۔اور جس طرح میں نے ان کو ہر ایک کے خوشی غم میں اپنا سمجھ کر شریک ہوتے ہوئے دیکھا ہے چاہے وہ غیر ہو، اپنا ہو کسی اور کو نہیں دیکھا۔پھر اگر کسی نے کوئی ایسی بات کی جو ان کو پسند آئی یا ان کی کسی طرح کسی رنگ میں بھی خدمت کی ہے تو اس کو اجر دیتی تھیں۔منیر حافظ آبادی صاحب قادیان کے ہیں، لکھتے ہیں کہ یہ 1989ء کے جوبلی جلسے میں قادیان آئی تھیں تو منیر حافظ آبادی صاحب کو کچھ خدمت کا موقع ملا تو انہیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پگڑی کے کپڑے کا تبرک دیا۔اسی طرح اس دفعہ لوگوں نے ، افراد جماعت نے دیکھا ہو گا کہ عالمی بیعت کے وقت میں نے ایک مختلف رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔یہ سبز نہیں تھا ذرا دوسرے رنگ کا تھا۔یہ کوٹ بھی مجھے انہوں نے بھجوایا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوٹ تھا جو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے پاس تھا۔پھر ان کے حصے میں آیا تو انہوں نے مجھے بھیج دیا کہ یہ میں تمہیں دیتی ہوں۔پھر یہ ہے کہ خلافت سے تعلق انتہا کا تھا اور بڑا عزت اور احترام کا تعلق تھا۔ہمیشہ مجھے فون کرتی تھیں۔اس بات کی بڑی خواہش ظاہر کیا کرتی تھیں کہ بات ہو جائے۔پھر ہمیشہ ان کو یہ فکر تھی کہ میری اولاد کو بھی اللہ تعالیٰ نیکیوں کی توفیق دے اور آپس میں ایک ہو کے رہیں۔اللہ کرے کہ ان کی اولاد ہمیشہ ان کی نیکیوں کو بھی جاری رکھنے والی ہو اور آپس میں بھی مل جل کر رہنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ نماز کے بعد میں ان کا جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 25 ستمبر 2015 ء تا 01 اکتوبر 2015 ، جلد 22 شمارہ 39 صفحہ 05-09)