خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 298
خطبات مسرور جلد 13 298 20 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرا سر وراحمد خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء بمطابق 15 ہجرت 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گزشتہ جمعہ میں میں نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت نے جماعت کے بعض جرائد اور کتب پر پابندی لگائی ہے کہ ان کی اشاعت نہیں ہو سکتی یا ڈسپلے (display) وغیرہ نہیں ہوسکتا اور اس بات کی وہاں کی بعض اخبارات نے خبریں بھی دیں۔آجکل فون پر ہی تصویری عکس میسجز (messages) اور مختلف قسم کے پیغام بھیجنے کے جو طریقے ہیں ان کے ذریعہ سے منٹوں میں خبریں دنیا میں گردش کر جاتی ہیں۔یہ سن کے، دیکھ کے مجھے بھی لوگ خط لکھتے ہیں۔فیکس وغیرہ کے ذریعہ سے پریشانی کا اظہار کرتے ہیں۔ہمیں یہ یا درکھنا چاہئے کہ یہ باتیں کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔جماعت احمدیہ کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ان نام نہاد علما کے کہنے پر اسی طرح کی حرکتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں اور ہوتی رہتی ہیں۔اور ابتدا سے ہی جب سے کہ جماعت احمدیہ قائم ہے اس قسم کی حرکتیں یہ لوگ کرتے چلے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ان حرکتوں سے نہ پہلے کبھی جماعت کو نقصان پہنچا ور نہ انشاء اللہ تعالی آئندہ بھی پہنچے گا۔نہی یہ پہنچا سکتے ہیں۔نہ ہی کسی ماں نے وہ بچہ جنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خدائی مشن کو ان باتوں سے روک سکے۔ان علماء نام نہاد علماء اور ان کی طرف دیکھنے والی حکومتوں کو احمدیت کی ترقی دیکھ کر حسد کے اظہار کا کوئی بہانہ چاہئے۔اس حسد میں یہ اتنے اندھے ہیں کہ ان کی عقل پر بالکل پردے پڑ جاتے ہیں۔بظاہر پڑھے لکھے لوگ جاہلوں سے بڑھ کر اپنی حالتوں کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔