خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 297
خطبات مسرور جلد 13 297 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 مئی 2015ء لیتے۔آپ کو منارة امسیح پر ماربل لگانے کی سعادت بھی ملی۔ماربل کی بڑی بھاری سلیں اوپر چڑھانے کے لئے آپ نے لکڑی کا سٹینڈ اور دیسی قسم کی مشین بنائی کیونکہ اوپر چڑھانے کا اور کوئی طریقہ نہ تھا۔اس کے ذریعہ پورے منارے پر سلیں لگائیں۔اوپر کا گنبد بنانا بہت مشکل تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ کام کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائی۔اسی طرح سرینگر ، جموں ،مسکر اور ساندھن کی مساجد اور دہلی کی مسجد اور مشن ہاؤس میں غیر معمولی تعمیراتی کام بڑی حکمت سے کرنے کی سعادت پائی۔سالہا سال تک جلسہ سالانہ کے موقع پر پنڈال لگانے کا کام بھی کرتے رہے۔جماعتی اموال کا بہت دردتھا اور ہمیشہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کم خرچ میں تعمیراتی کام کیا کرتے تھے۔1992ء میں حج بیت اللہ کی سعادت پائی۔آخری وقت تک جماعت کے ہر پروگرام میں شامل ہوتے رہے۔آپ کی شادی بڑی سادگی سے بڑے معجزانہ رنگ میں ہوئی۔اہلیہ نے بھی بڑی تنگدستی کے حالات میں صبر و شکر سے ان کے ساتھ گزارا کیا اور آپ کا ساتھ دیا۔آپ کے چھ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔سب شادی شدہ ہیں اور صاحب اولاد ہیں۔دو بیٹے جواں سالی کی عمر میں وفات پا گئے جن کا صدمہ نہایت صبر سے برداشت کیا۔آپ کی اہلیہ وفات پاچکی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نسلوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا نماز کے بعد جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 مئی 2015 ء تا 04 جون 2015 ءجلد 22 شمارہ 22 صفحہ 05 تا09)