خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 659 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 659

خطبات مسرور جلد 12 659 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 اکتوبر 2014ء طبقے میں پہنچانے کی ضرورت ہے تا کہ دنیا کو احمدیت اور حقیقی اسلام کا پتا چلے اور اس سے پہلے کہ دنیا میں اور جگہوں پر جہاں ابھی مخالفت نہیں ہے احمدیت کے خلاف مخالفتوں کے بیج بوئے جائیں یا پنپیں ہماری جڑیں وہاں مضبوط ہو جائیں۔شیطان کے گروہوں کو ہوش آنے سے پہلے خیر اور بھلائی کا اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کا ان جگہوں پر غلبہ ہوجانا چاہئے۔پس آج مسیح محمدی کے غلاموں کا یہ کام ہے کہ حکمت اور محنت سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرتے ہوئے خیر اور بھلائی کی اسلامی تعلیم کو ہر دل میں گاڑ دیں اور اس کے لئے بھر پور کوشش کریں۔اس کیلئے دنیا میں ہر جگہ داعیان الی اللہ کی تعداد کو بڑھانے اور فعّال کرنے کی بھی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ افراد جماعت کو بھی اور جماعتی نظام کو بھی اس طرف توجہ دینے کی بھر پور توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 نومبر 2014ء تا 27 نومبر 2014 ءجلد 21 شمارہ 47 صفحہ 05 تا08)