خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 560 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 560

خطبات مسرور جلد 12 560 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 ستمبر 2014ء باتیں نہیں ہوئیں۔صرف دنیا داری اور کاروباری باتیں ہوتی رہیں۔پھر آہستہ آہستہ دین کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی بڑھتی گئی۔ایک دن آیا کہ میرا تعارف جماعت احمدیہ سے ہوا اور مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو قبول کرنے کا موقع مل گیا۔2012ء میں بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو گیا۔خاکسار کو اس آیت کی تفسیر و تشریح سمجھ آئی کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعلق قادیان سے ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس امام کو ماننے اور جماعت میں داخل ہونے کی توفیق دی اور انڈیا سے ہی آنے والا میرے لئے ہدایت اور سلامتی کا موجب ہوا۔چندر پور مہاراشٹر کے ہمارے مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ یہاں ایک قصبہ ہے وہاں شیخ قدیر صاحب کی اہلیہ سلطانہ بیگم عرصے سے جماعت احمدیہ کی سخت مخالفت کرتی تھیں۔یہ خاتون صوبہ آندھرا پردیش کے ایک شدید مخالف گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔شادی کے بعد ان کے شو ہر شیخ قدیر صاحب نے احمدیت قبول کر لی۔اس پر گھر میں بہت ہنگامہ ہوا اور بات خلع طلاق تک پہنچ گئی۔شیخ قدیر صاحب نے احمدیت کے سامنے تمام تر رشتوں کو بیچ مانا اور ثابت قدم رہے۔قدیر صاحب کے کہنے پر ہم نے بھی ان کی اہلیہ کو سمجھایا کہ آپ کے شوہر سچائی پر ہیں۔آپ بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ضرور معجزہ دکھائے گا لیکن موصوفہ یہی سوچتی تھیں کہ کہیں احمدیت کی وجہ سے میرا ایمان خراب نہ ہو جائے۔اسی وجہ سے وہ احمدیت سے دور رہنے کی کوشش کرتیں۔گھر میں ایم۔ٹی۔اے ہونے کے باوجود وہ مدنی چینل دیکھتی تھیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت نے اپنا جلوہ دکھایا۔ایک روز موصوفہ سلطانہ صاحبہ نے ایک خواب دیکھا کہ ایک بزرگ انہیں کلمہ پڑھا رہے ہیں اور وہ بتا رہے ہیں کہ قرآن پاک آخری شریعت ہے اس پر عمل کرو۔وہ کہتی ہیں وہ بزرگ ان کے خیال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔اس خواب پر موصوفہ کی تسلی نہ ہوئی لیکن ویسے ہی کچھ عرصے کے لئے خاموش ہو گئیں۔پھر کچھ عرصے بعد دوبارہ ایک خواب دیکھا کہ آس پاس کے پورے علاقے میں احمدیت پھیل چکی ہے اور جسے بھی پوچھتی ہیں وہ اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے۔پھر انہوں نے دیکھا کہ انڈے کی زردی کے اندر لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحمد رسُولُ اللہ لکھا ہوا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام آچکے ہیں اور خواب میں ہی سلطانہ صاحبہ اپنے مخالف بھائی سے کہتی ہیں کہ یہ لوگ واقعی سچے ہیں۔ان کی نیک فطرت تھی ، اس کے بعد صبح ہوتے ہی انہوں نے بیعت کر لی۔مالی ریجن کے کولی کورو (Koulikoro) سے ہمارے معلم لکھتے ہیں کہ ان کے گاؤں شو (Show ) میں ایک بزرگ بنگے جاره صاحب Bange Diarra) نے بتایا کہ ایک لمبا عرصہ