خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 499 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 499

خطبات مسرور جلد 12 499 خطبه جمعه فرموده مورخه 15 اگست 2014ء ناکام و نامراد ہو گا۔خلافت وہ انعام ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوتا ہے۔چھین کر نہیں لیا جاتا۔ظلم کر کے نہیں حاصل کیا جاتا۔معصوموں کو زندہ درگور کر کے نہیں حاصل کیا جاتا۔ظالمانہ طریقے پر قتل کر کے اس نظام پر قبضہ نہیں کیا جاتا۔یہ تو زندگیاں دینے کا ذریعہ ہے نہ کہ زندگیاں لینے کا۔جو خدا تعالیٰ کی تائید اور مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پس کوئی اور نظام بھی جو چھین کر لیا جائے وہ خدا تعالیٰ کا تائید یافتہ نہیں ہوسکتا اور نہ کبھی ہوا ہے۔یہاں ایک چیز یہ بھی یا درکھنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے مامور کو ماننے والے، زندگی حاصل کرنے والے اور زندگیاں دینے والوں کو قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں اور مامور کے ساتھ شامل ہونے والے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ان کو قربانیوں کی اہمیت کا پتا ہوتا ہے۔اس لئے وہ بعض دفعہ اپنی اس ظاہری زندگی کو روحانی زندگی کے لئے قربان کر دیتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں بھی ایسے تھے جنہوں نے اپنے خاندان ، رشتے دار، مال، کاروبار حتی کہ جان تک کی قربانی دی۔ماننے والوں کو جذبات کی ، رشتے داروں کی ، مالوں کی تو اکثر قربانی دینی پڑتی ہے لیکن جان کی قربانیاں دینے والے بھی ہوتے ہیں۔تو ان میں ایسے تھے جنہوں نے یہ سب کچھ قربان کیا لیکن اپنی روحانی زندگی پر موت نہیں آنے دی۔اور آج بھی سینکڑوں ہزاروں ایسے ہیں جو قربانیاں دیتے ہیں۔جذبات کی قربانی ہے، مال کی قربانی ہے، رشتوں کی قربانی ہے۔یہ سب قربانیاں وہ خوشی سے دے رہے ہیں اور جان کی قربانیاں بھی بعض جگہوں پہ دے رہے ہیں۔بعض ایسے ہیں جو احمدیت قبول کرتے ہیں، اسلام کے حقیقی زندگی بخش پیغام کو قبول کرتے ہیں تو ساتھ ہی ان کے لئے مشکلات اور مصائب کا دور شروع ہو جاتا ہے لیکن وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔روحانی زندگی کو ظاہری زندگی پر ترجیح دیتے ہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ لوگ مختلف تکالیف میں سے گزرتے ہیں، بہت تنگ کیا جاتا ہے لیکن پرواہ نہیں کرتے۔ایسی مشکلات سے گزرنے والوں کی اب تو جماعت کی تاریخ میں بے شمار مثالیں ہیں۔چند ایک کی مثالیں میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں جنہوں نے اگر چہ جان کی قربانی تو نہیں دی لیکن احمدیت قبول کی تو جذبات کی قربانی ، معاشرے کی مشکلات اور مصائب کا ان کو سامنا کرنا پڑا۔معاشرے میں احمدیت قبول کرنے کے ساتھ ہی ان پر دباؤ پڑنے شروع ہو گئے۔ایک صاحب حسام الدین صاحب تھے۔عرب ہیں۔انہوں نے ہمارے عکرمہ صاحب کے