خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 498
خطبات مسرور جلد 12 498 خطبه جمعه فرموده مورخہ 15 اگست 2014ء ہیں۔خود ہی کہنے لگا کہ میڈیا والے انصاف سے کام نہیں لیتے اور حقائق سے گریز کرتے ہیں۔بہر حال یہ ان کا کام ہے لیکن بعض اب ایسے بھی ہیں جو کچھ نہ کچھ حق میں کہنے یا بولنے لگ گئے ہیں۔گزشتہ دنوں میں نے ذکر کیا تھا کہ بی بی سی کے نمائندے نے مجھ سے انٹرویو لیا تھا۔کافی لمبا تھا۔اس کے کچھ حصے کو انہوں نے اپنی ایک ڈاکو منٹری میں بھی سنایا ہے جو کل ایک دفعہ دکھایا جا چکا ہے۔بی بی سی ایشیا پر اور جو بی بی سی ورلڈ ریڈیو سروس ہے اس میں شاید ہفتے سے دکھا ئیں گے یا ہفتے سے شروع کریں گے یا صرف ہفتے والے دن انہوں نے دکھانا ہے۔بہر حال اس دن انہوں نے کہا کہ ہم یہ سنائیں گے۔( دکھا ئیں گے نہیں سنائیں گے کیونکہ ریڈیو سروس ہے۔) اس میں میری یہ بات بھی انہوں نے شامل کی ہے کہ جماعت جو خوبصورت تعلیم دیتی ہے وہ اسلام کی حقیقی تعلیم ہے اور اسی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہر سال جماعت میں شامل ہوتے ہیں۔پوری بات تو نہیں لیکن بہر حال انہوں نے کافی حد تک بتائی، کچھ کچھ الفاظ بھی بیچ میں سنائے ہیں کہ جو لوگ شامل ہوتے ہیں وہ اس لئے شامل ہوتے ہیں کہ اسلام کی حقیقی تعلیم ان کو پتا لگتی ہے اور اسلام کے اس زندگی بخش پیغام کوسن کر وہ اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔پس اسلام کی تعلیم میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے میں کوئی کمی نہیں ہے بلکہ ایک کامل اور مکمل نمونہ اور تعلیم ہے۔اگر خرابی ہے تو ان علماء اور لوگوں میں جو ان کی غلط رہنمائی کرتے ہیں اور جو غلط طریقے پر ان علماء کے پیچھے چلتے ہیں۔اگر یہ بات نہ ہو کہ انبیاء زندگی بخشتے ہیں جس کا سب نبیوں نے دعوی کیا تو خدا تعالیٰ کی ذات پر بھی اعتماد اٹھ جائے۔وہ مردہ مذاہب جو صرف دعوی کرتے ہیں اور اب زندگی بخشنے والی بات ان میں کوئی نہیں رہی۔اس لئے لوگ ان مذاہب کو چھوڑ رہے ہیں۔ان مذاہب کے ساتھ رسمی تعلق تو ہے لیکن ایمان کی حالت نہیں۔مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا احسان ہے کہ اس نے اس زمانے میں بھی اپنا رسول بھیج کر اپنی تعلیم کو تازہ کر کے ہمارے سامنے پیش فرمایا تا کہ ہم روحانی زندگی کو حاصل کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ کے مامور اللہ تعالیٰ سے یہ وعدہ لے کر آتے ہیں کہ جو قوم ان کے ساتھ شامل ہوگی حقیقی پیروی کرے گی وہ اسے کامیابی تک پہنچائیں گے۔انہیں روحانی زندگی عطا ہوگی اور باقی لوگ نا کام اور ذلیل ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا یہی وعدہ ہے کہ آپ غالب آئیں گے۔آپ کے ماننے والے ترقی کرتے چلے جائیں گے انشاء اللہ۔خلافت کا نظام آپ کے بعد آپ کے کام کو جاری رکھنے کے لئے چلتا چلا جائے گا۔کوئی اور نظام اگر اس کے مقابل پر اٹھے گا تو