خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 387
خطبات مسرور جلد 12 387 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جون 2014ء جماعت تو بے چین ہو ہو کر لکھتے ہیں اور اب بھی شاید لکھیں گے لیکن نیشنل عہدیداروں کو اپنے خولوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔وہ باہر نکلیں اور اپنے آپ کو افسر نہ سمجھیں بلکہ خادم سمجھ کر جماعت کی خدمت کریں۔اپنے اندر یہ سوچ پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو توفیق دے اور جو بھی کامیابیاں جماعت کومل رہی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے موصوف و منسوب کریں۔عاجزی اور انکساری اور اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری میں بڑھنے کی کوشش کریں۔اللہ کرے کہ سب عہدیداروں میں یہ روح پیدا ہو جائے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پہلے سے بڑھ کر جذب کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 جولائی 2014 ء تا 17 جولائی 2014 ، جلد 21 شمارہ 28 صفحہ 05 تا09)