خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 158 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 158

خطبات مسرور جلد 12 158 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مارچ 2014 ء ہو۔اس کے لیے معرفت الہی کی ضرورت ہے۔جس قدر خدا تعالیٰ کی معرفت زیادہ ہوگی اسی قدر خوف زیادہ ہوگا۔ہر کہ عارف تر است ترساں تری یعنی جو زیادہ عرفان رکھتا ہے وہ اتنا ہی خوف رکھتا ہے۔لرزاں و ترساں رہتا ہے۔فرمایا: اس امر میں اصل معرفت ہے۔( یہ جو بات ہے اس میں اصل بنیادی چیز جو ہے وہ معرفت ہے۔اور اس کا نتیجہ خوف ہے“۔(اگر معرفت پیدا ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی پہچان ہوگی۔اللہ تعالیٰ کی حقیقت کا علم ہوگا تو پھر ہی خوف بھی پیدا ہو گا۔معرفت ایک ایسی شئے ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے انسان ادنی ادنی کیڑوں سے بھی ڈرتا ہے“۔(یعنی جن کیڑوں کے بارے میں انسان کو علم ہوتا ہے کہ ان کی حقیقت کیا ہے، ان سے بھی ڈرتا ہے۔فرمایا: ” جیسے پٹو اور مچھر کی جب معرفت ہوتی ہے تو ہر ایک اُن سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔پس کیا وجہ ہے کہ خدا جو قادر مطلق ہے اور علیم اور بصیر ہے اور زمینوں اور آسمانوں کا مالک ہے، اس کے احکام کے برخلاف کرنے میں یہ اس قدر جرات کرتا ہے۔اگر سوچ کر دیکھو گے تو معلوم ہوگا کہ معرفت نہیں“۔(اللہ تعالیٰ کا صحیح علم ہی نہیں۔اس لئے گناہوں کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے۔” بہت ہیں کہ زبان سے تو خدا تعالیٰ کا اقرار کرتے ہیں لیکن اگر ٹول کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ ان کے اندر دہریت ہے کیونکہ دنیا کے کاموں میں جب مصروف ہوتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے قہر اور اس کی عظمت کو بالکل بھول جاتے ہیں۔اس لیے یہ بات بہت ضروری ہے کہ تم لوگ دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے معرفت طلب کرو۔بغیر اس کے یقین کامل ہر گز حاصل نہیں ہوسکتا۔وہ اس وقت حاصل ہوگا جبکہ یہ علم ہو کہ اللہ تعالیٰ سے قطع تعلق کرنے میں ایک موت ہے۔گناہ سے بچنے کے لیے جہاں دعا کرو وہاں ساتھ ہی تدابیر کے سلسلہ کو ہاتھ سے نہ چھوڑو اور تمام محفلیں اور مجلسیں جن میں شامل ہونے سے گناہ کی تحریک ہوتی ہے ان کو ترک کرو اور ساتھ ہی ساتھ دعا بھی کرتے رہو۔۔۔66 اب آج کل اس دنیا میں ہماری کون سی مجلسیں ہیں جو گناہ کی طرف لے جاتی ہیں۔کہیں ٹی وی ہے، کہیں انٹرنیٹ ہے، کہیں فیس بکیں (facebook) ہیں۔یہ اب ایسی چیز میں ہیں جن کو دنیا والے بھی محسوس کرنے لگ گئے ہیں۔گزشتہ دنوں میں پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکہ میں ہی اس بات پر کہ فیس بک نے لوگوں میں بے چینیاں پیدا کر دی ہیں انہوں نے چھ لاکھ سے زیادہ اکا ؤنٹ وہاں بند کر دیئے۔بہر حال فرمایا کہ جہاں دعا کرو وہاں ساتھ ہی تدابیر کے سلسلہ کو ہاتھ سے نہ چھوڑو اور تمام محفلیں اور مجلسیں جن میں شامل ہونے سے گناہ کی تحریک ہوتی ہے ان کو ترک کرو اور ساتھ ہی ساتھ دعا بھی کرتے رہو۔اور خوب جان لو کہ ان آفات سے جو قضاء وقدر کی طرف سے انسان کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں