خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 127
خطبات مسرور جلد 12 127 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 فروری 2014ء ہونے کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کے اندر علموں کا گہر اخزانہ چھپا ہوا ہے جو اُس کو ملتا ہے جو اس کی تلاش میں سنجیدہ ہو۔اور سنجیدگی کے ساتھ جب اس کی تلاش کی جائے ، جہاں روحانی ترقی ہوتی ہے، وہاں دوسرے چھپے ہوئے دنیاوی اور علمی مضامین بھی ہر ایک کو اُس کے ذوق کے مطابق قرآنِ کریم سے ملتے ہیں۔پھر حضرت مصلح موعود نے یہ بھی فرمایا کہ قرآن کریم اس اعتراض کو رد کرتا ہے جو مسلمانوں پر کیا جاتا ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا اور اس کی دلیل یہ پیش کی جو قرآنِ کریم کی آیت ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔جنگ کی صرف اس وقت اجازت ہے جب اسلام کو برباد کر دینے کی کوشش کی جائے ، نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے۔پھر مختلف موضوعات ہیں جو اس تقریر میں آپ نے بیان فرمائے۔مثلاً غلامی ، جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے۔حرمت سود، تعدد ازدواج ، طلاق ، اخلاقی تعلیم ، حیات بعد الموت۔یہ ساری باتیں جو تھیں، اس پر اسلامی نظریہ کیا ہے اس پر روشنی ڈالی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت دیئے۔آپ علیہ السلام کی تائید میں الہی نشانات کا ذکر فر ما یا۔پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک رؤیا کا بھی ذکر فرمایا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے یہ دیکھا تھا کہ آپ لندن میں ایک سٹیج پر کھڑے ہیں اور اسلام پر ایک تقریر فرمارہے ہیں۔اور بعد ازاں آپ نے چند پرندے پکڑے۔آپ نے اس کی تعبیر یہ کی کہ آپ کی تعلیم کی لندن میں تبلیغ کی جائے گی اور آپ کی معرفت لوگ اسلام میں داخل ہوں گے۔اور پھر اس کی جو پہلی تعبیر ہے وہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جو یہ تقریر تھی اس صورت میں پوری ہوئی۔پھر حضرت مصلح موعود نے حضرت مسیح موعود کے حوالے سے یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی تعصب سے پاک ہو کر چالیس دن تک صداقت جاننے کے لئے دعا کرے تو اُس پر صداقت کھل جائے گی۔وہ پیرا پڑھا گیا۔وہ اقتباس پڑھا گیا۔(ماخوذ از دورہ یورپ مجمع البحرین، انوار العلوم جلد 8 صفحہ 388 تا414) آخر میں حضرت مصلح موعود نے اس مضمون کو اس طرح بند کیا کہ: بہنو اور بھائیو! خدا کی روشنی تمہارے لئے چمک اٹھی ہے اور وہ جس کو دنیا بوجہ مرور زمانہ ایک عجیب فسانہ خیال کرنے لگی تھی تمہاری عین آنکھوں کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔خدا کا جلال ایک نبی کے ذریعے تم پر ظاہر کیا گیا ہے۔ہاں ایسا نبی جس کی بعثت کی خبر نوع لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام