خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 567 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 567

خطبات مسرور جلد 11 567 42 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 اکتوبر 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 18 اکتوبر 2013 ء بمطابق 18 اخاء 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الہدی ، سڈنی، آسٹریلیا تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی : وَقُلْ لِعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَغُ بَيْنَهُمْ إِنَّ الشَّيْطَنِ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِينًا (بنی اسرائیل : 54) اس آیت کا ترجمہ ہے کہ: اور تُو میرے بندوں سے کہہ دے کہ ایسی بات کیا کریں جوسب سے اچھی ہو۔یقیناً شیطان ان کے درمیان فساد ڈالتا ہے۔شیطان بے شک انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے۔جیسا کہ آپ نے ترجمہ سے سن لیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بات کہو جو سب سے اچھی ہے۔پہلی بات یہ ہے۔اور اچھی بات وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک اچھی ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے عبادی “ کا لفظ استعمال کیا ہے کہ ”میرے بندے۔ہمیں اس بات کا پابند کر دیا کہ جو۔‘، میرے بندے ہیں یا میرے بندے بننے کی تلاش میں ہیں ان کی اب اپنی مرضی نہیں رہی۔ان کو اپنی مرضی چھوڑ کر میری مرضی کی تلاش کرنی چاہئے۔اور اچھائیوں اور ان اچھی باتوں کی تلاش کرنی چاہئے جو مجھے یعنی خدا تعالیٰ کو پسند ہیں۔اس کی مزید وضاحت اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرۃ میں یوں فرمائی ہے کہ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَلى فَإِنّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة: 187) اور اے رسول! جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو کہہ میں ان کے پاس ہی ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔سو چاہئے کہ دعا کرنے والے بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تاہدایت پا