خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 566 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 566

خطبات مسرور جلد 11 566 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء بشریت کی کمزوری کی وجہ سے دنیا کے امور میں ایسا وافر حصہ لیتے ہیں کہ پھر دین کی طرف سے غفلت ہو جاتی ہے۔فرمایا کہ ایسے لوگ ہیں جو محبت اور اخلاص میں بہت بڑھے ہوئے ہیں، لیکن بعض کمزوریاں دکھا جاتے ہیں۔اُن کمزوریوں کو بھی دُور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔فرمایا: ”ہمارا مطلب یہ ہے کہ بالکل ایسے پاک اور بے لوث ہو جاویں کہ دین کے سامنے امور دنیوی کی حقیقت نہ سمجھیں اور قسم قسم کی غفلتیں جو خدا سے دُوری اور مہجوری کا باعث ہوتی ہیں، وہ دور ہو جاویں۔جب تک یہ بات پیدا نہ ہو، اُس وقت تک حالت خطر ناک ہے اور قابل اطمینان نہیں۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 605۔مطبوعہ ربوہ ) پس ہمیں خاص طور پر اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے، اپنی حالتوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ یکم نومبر 2013 ء تا 7 نومبر 2013ءجلد 20 شمارہ 44 صفحہ 5 تا9)