خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 40
خطبات مسرور جلد 11 40 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2013ء میں بیان کر آیا ہوں ماں باپ کے لئے بھی اور واقفین ٹو کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داری نبھا ئیں۔میں دوبارہ اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا میں دین کے پھیلانے کے لئے دینی علم کی ضرورت ہے اور یہ علم سب سے زیادہ ایسے ادارہ سے ہی مل سکتا ہے جس کا مقصد ہی دینی علم سکھا نا ہو۔اور یہ ادارہ جماعت احمدیہ میں جامعہ احمدیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ میں نے بتایا کہ جامعات صرف پاکستان یا قادیان میں نہیں ہیں، یہیں تک محدود نہیں بلکہ یو کے میں بھی ہے۔جو میں نے کوائف پیش کئے ہیں اُن سے پتہ لگتا ہے کہ جرمنی میں بھی ہے، انڈونیشیا میں بھی ہے، کینیڈا میں بھی ہے، اور گھانا میں بھی ہے جیسا کہ میں نے کہا وہاں شاہد کروانے کے لئے نیا جامعہ کھلا ہے۔پہلے وہاں جامعہ تو تھا لیکن تین سالہ کورس میں صرف معلمین تیار ہوتے تھے۔تو یہ جامعہ احمد یہ جو گھانا میں کھلا ہے، یہ فی الحال تمام افریقہ کے جماعت کے لئے شاہد مبلغ تیار کرے گا۔اسی طرح بنگلہ دیش میں بھی جامعہ احمدیہ ہے۔تبلیغ کا کام بہت وسیع کام ہے۔اور یہ با قاعدہ تربیت یافتہ مبلغین سے ہی زیادہ بہتر طور پر ہوسکتا ہے۔اس لئے واقفین نو کوزیادہ سے زیادہ یا واقفین ٹو کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو جامعہ احمدیہ میں آنا چاہئے۔جبکہ جو اعداد و شمار میں نے بتائے ہیں، اس سے تو ہم ہر ملک کے ہر علاقے میں جیسا کہ میں نے کہا مستقبل قریب کیا بلکہ دور میں بھی ہر جگہ مبلغ نہیں بٹھا سکتے۔اور جب تک کل وقتی معلمین اور مبلغین نہیں ہوں گے انقلابی تبدیلی اور انقلابی تبلیغی پروگرام بہت مشکل ہے۔اس وقت دنیا بھر سے شعبہ کے پاس جور پورٹ آئی ہے یہ شاید ان کے پاس جولائی 2012ء تک کی رپورٹ ہے۔اس کے مطابق پندرہ سال کے اوپر کے واقفینِ نو اور واقفات ٹو کی تعداد پچیس ہزار ہے جس میں سے لڑکے 16988 ہیں اور ان میں پاکستان کے واقفین ئو 10687 ہیں۔پاکستان کے بعد جرمنی میں سب سے زیادہ واقفین کو ہیں۔1877 لڑکے اور 1155 لڑکیاں۔پھر انگلستان ہے۔918 لڑکے اور ان کی کل تعداد 1758 ہے۔باقی 800 کچھ لڑکیاں ہیں۔لیکن جامعہ احمدیہ میں آنے والوں کی تعداد جرمنی میں بھی اور یو کے میں بھی بہت کم ہے۔ان دونوں جامعات میں یورپ کے دوسرے ملکوں سے بھی طالب علم آتے ہیں، اس طرح تو یہ تعداد اور بھی کم ہو جاتی ہے۔اسی طرح امریکہ اور کینیڈا کے جامعات میں تعداد کم ہے۔جماعتیں مبلغین اور مربیان کا مطالبہ کرتی ہیں تو پھر واقفین نو کو جامعہ میں پڑھنے کے لئے تیار بھی کریں۔کینیڈا اور امریکہ میں اس وقت پندرہ سال سے اوپر تقریباً آٹھ سو واقفین کو ہیں۔اگر ان کو تیار کیا