خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 15
خطبات مسرور جلد 11 15 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 4 جنوری 2013ء وقف کر دے تا کہ وہ حیات طیبہ کا وارث ہو۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 364۔ایڈیشن 2003ء مطبوعہ ربوہ ) اللہ کرے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قسم کی قربانی کرنے میں ہمیشہ بڑھتے چلے جانے والے ہوں۔اس کے علاوہ ایک دعا کی تحریک بھی کرنا چاہتا ہوں۔لیبیا میں آج کل احمدیوں کے لئے حالات بڑے شدید خراب ہیں۔حکومت تو وہاں ہے کوئی نہیں۔ہر علاقے میں لگتا ہے کہ کچھ تنظیموں کا یا قبائلیوں کا زور ہے اور ہمارے احمدیوں کو بھی پکڑا ہوا ہے۔اور بعض جگہ سے یہ بھی اطلاع ہے کہ ٹارچر بھی دیا جا رہا ہے۔بہر حال پولیس نے علماء کے کہنے پر تنظیموں کے کہنے پر اُن کو پکڑ کے بند کیا ہوا ہے اور وہاں وہ احمدی کافی پریشانی میں ہیں۔خاص طور پر جو غیر لیبین ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کی بھی رہائی کے اور آسانی کے سامان پیدا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 جنوری 2013 ء تا 31 جنوری 2013 ء جلد 20 شماره 4 صفحہ 5 تا 8 )