خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 14 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 14

خطبات مسرور جلد 11 14 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 4 جنوری 2013ء وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کی پہلی پانچ ریجن یہ ہیں۔نمبر ایک مڈلینڈز۔پھر ساؤتھ ریجن۔پھر لنڈن۔پھر مڈل سیکس۔پھر نارتھ ایسٹ۔وصولی کے لحاظ سے امریکہ کی پہلی پانچ جماعتیں ہیں۔لاس اینجلس ان لینڈ ایمپائر۔سلیکون ویلی نمبر دو۔پھر ڈیٹرائٹ ،سیکٹل اور شکا گوویسٹ۔وصولی کے لحاظ سے جرمنی کے ریجن یہ ہیں۔ہیمبرگ نمبر ایک پر۔ہیمبرگ بھی ماشاء اللہ بڑی ترقی کر رہا ہے۔فرینکفرٹ نمبر دو۔پھر گروس گیراؤ۔پھر ڈار مسٹڈ۔ویز بادن۔مائن فرانکن۔ہیسن ویسٹ۔نو ڈرائن۔بیسن میٹے اور بادن۔وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی پہلی دس جماعتیں روئڈر مارک۔نوٹس، بینوور، فرید برگ، اور گینز ھائم۔ہائیڈل برگ۔فلڈا فرائز ھائم۔وائن گارٹن اور موئر فلڈن۔دفتر اطفال میں وصولی کے لحاظ سے کینیڈا کی پانچ جماعتیں ہیں۔کیلگری۔پیس ولیج ساؤتھ۔ایڈمنٹن۔ڈرہم۔سرے ایسٹ۔وصولی کے لحاظ سے بھارت کے صوبہ جات ہیں، کیرالہ نمبر ایک پر، تامل ناڈو نمبر دو، جموں کشمیر، آندھرا پردیش ، ویسٹ بنگال، کرناٹک، اڑیسہ، قادیان پنجاب کو بھی صوبہ میں شامل کیا ہے، اتر پردیش، مہاراشٹرا اور دہلی۔وصولی کے لحاظ سے انڈیا کی جماعتیں ہیں۔کو کمبیٹورنمبر ایک کالی کٹ نمبر دو۔کیرولائی۔کنانور ٹاؤن۔قادیان۔حیدر آباد کلکتہ۔پینگاڑی۔چنائی۔بنگلور اور ریشی نگر۔اللہ تعالیٰ سب قربانی کرنے والوں کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے بندے جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں اُن کے ساتھ وہ رافت اور محبت کرتا ہے۔چنانچہ خود فرماتا ہے۔وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (البقرة : 208 ) یہ وہی لوگ ہیں جو اپنی زندگی کو جو اللہ تعالیٰ نے اُن کو دی ہے اللہ تعالیٰ ہی کی راہ میں وقف کر دیتے ہیں اور اپنی جان کو خدا کی راہ میں قربان کرنا، اپنے مال کو اُس کی راہ میں صرف کرنا اُس کا فضل اور اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔مگر جو لوگ دنیا کی املاک و جائیداد کو اپنا مقصود بالذات بنا لیتے ہیں وہ ایک خوابیدہ نظر سے دین کو دیکھتے ہیں۔مگر حقیقی مومن اور صادق مسلمان کا یہ کام نہیں ہے۔سچا اسلام یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی ساری طاقتوں اور قوتوں کو مادام الحیات