خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 13
خطبات مسرور جلد 11 13 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 4 جنوری 2013ء اس سال شاملین کی تعداد کی طرف بھی توجہ دلائی گئی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقن ممالک نے خاص طور پر توجہ دی ہے اور جو وقف جدید میں شامل ہونے والے ہیں ان کی یہ کل تعداد، دس لاکھ تیرہ ہزار ایک سو بارہ ہیں۔گزشتہ سال چھ لاکھ نوے ہزار تھے۔یعنی وقف جدید کا چندہ دینے والوں میں تین لاکھ تیس ہزار نئے شامل ہوئے ہیں۔ماشاء اللہ۔اور اصل چیز یہی ہے کہ شامل ہونے والوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہر ایک کے ایمان اور ایقان میں اضافہ ہو کیونکہ یہ مالی قربانی بھی ایمان کا بہت ضروری حصہ ہے۔شاملین میں تعداد کے اضافہ کے لحاظ سے افریقہ کی جماعتوں میں نائیجیر یا نمبر ایک پر ہے۔نمبر دو پر غانا، پھر سیرالیون، پھر بین۔پھر نائیجر۔پھر بورکینا فاسو۔پھر آئیوری کوسٹ۔اور چھوٹے ممالک میں کیمرون ، مالی ، سینیگال ٹو گو، گنی کنا کری نے بھی اضافہ کیا ہے۔پھر افریقہ کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں جرمنی اور برطانیہ نے سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔اس سال پہلی دفعہ کہا بیروالوں میں بھی تھوڑی سی کوئی ہلچل ہوئی ہے، وہ بھی نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں۔افریقہ میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی پانچ جماعتیں نمبر ایک پر گھانا ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ اس اعزاز کو ہمیشہ قائم رکھنے والے ہوں۔پھر نمبر دو پر نائیجیریا۔نمبر تین پر ماریشس۔چار پر بورکینا فاسو اور پانچ پر بینن۔پاکستان کی پہلی تین جماعتوں میں پہلے نمبر پر لاہور۔دوسرے پر ربوہ۔تیسرے میں کراچی۔بالغان میں اضلاع کی پوزیشن راولپنڈی نمبر ایک۔پھر اسلام آباد۔پھر فیصل آباد۔پھر شیخو پورہ۔پھر گوجرانوالہ۔پھر عمر کوٹ۔پھر گجرات۔پھر نارووال۔حیدرآباد اور سانگھڑ۔اطفال میں تین بڑی جماعتیں جو ہیں اُس میں پوزیشن یہ ہے۔لاہور نمبر ایک۔کراچی نمبر دو اور ربوہ نمبر تین۔اطفال میں ضلع کی پوزیشن کے حساب سے نمبر ایک راولپنڈی۔پھر اسلام آباد۔پھر فیصل آباد۔پھر عمر کوٹ۔عمرکوٹ بھی مقابلہ بڑا غریب ضلع ہے لیکن اللہ کے فضل سے قربانیوں میں پیش پیش ہے۔پھر گجرات پھر حیدر آباد، پھر اوکاڑہ اور بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کی دس جماعتیں یہ ہیں۔ری نیز پارک نمبر ایک۔برمنگھم ویسٹ نمبر دو۔پھر ووسٹر پارک۔پھر نیو مالڈن۔پھر ویسٹ کرائیڈن۔پھر برمنگھم سینٹرل۔پھر بیت الفتوح۔پھر جلنگی لم۔پھر ارلز فیلڈ اور ومبلڈن۔