خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 153 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 153

خطبات مسرور جلد 11 153 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 مارچ 2013ء ادا کرنے والے حاکم ہوں، افسر ہوں۔اور پھر موجودہ حاکم تیرے نزدیک اصلاح کے قابل نہیں تو ایسے حاکم دے جو ان خوبیوں کے مالک ہوں تاکہ اُن کے ذریعہ سے ہمیں جو دنیا کے فوائد ملنے ہیں وہ حَسَنه ہوں۔ہر فائدہ ایسا ہو جو تیری رضا حاصل کرنے والا ہو۔پھر دوست ہوں تو ایسے ہوں جو خیر خواہ ہوں، محبت کرنے والے ہوں، دکھوں میں کام آنے والے ہوں، نیکیوں کا جواب نیکیوں سے دینے والے ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے بھی اس بارے میں بڑی تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔پاکستان میں آجکل بیشک ایک طبقہ مولویوں کے پیچھے لگ کر احمد یوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایک بہت بڑا حصہ ایسا بھی ہے جو دوستی کا حق نبھانے والے بھی ہیں۔ہم ہر پاکستانی کو برا نہیں کہہ سکتے۔یا مختلف ملکوں میں جہاں جماعت کی مخالفت ہے ہر شخص کو برا نہیں کہہ سکتے۔ایسے لوگ ہیں جیسا کہ میں نے کہا جو دوستی کا حق نبھانے والے ہیں، ہمدرد ہیں، خیر خواہ ہیں، مشکل اور مصیبت میں کام آنے والے ہیں۔گزشتہ دنوں ایک احمدی نے جو پاکستان میں اغوا ہو گئے تھے، مجھے خط میں بتایا کہ اغوا کرنے والوں نے اُن سے ایک بڑی رقم کا مطالبہ کیا اور جس کا انتظام فوری طور پر ممکن نہیں تھا۔اُن کے بھائی کوشش کرتے رہے لیکن جتنی رقم اغوا کرنے والے مانگ رہے تھے وہ انتظام نہیں ہو رہا تھا اور اُن میں جرأت اتنی ہے، اُن کو پتہ ہے قانون ان تک نہیں پہنچ سکتا۔انہوں نے کہا اچھا ایک خاص رقم اتنی ہمیں ادا کر دو، باقی کی ضمانت دو۔اور ضمانت بھی کسی احمدی کی نہیں ہو سکتی۔تو ان کے غیر احمدی دوست نے ان کی ضمانت دی جس کی وجہ سے اُن کی رہائی عمل میں آئی۔اب اس غیر احمدی دوست نے بھی اپنی زندگی کو داؤ پر لگا لیا۔اُن اغوا کنندگان نے اب جو رقم لینی ہے ان کے ذریعہ سے لینی ہے۔تو ایسے بھی لوگ ہیں جو احمد یوں کی خاطر قربانیاں کرنے والے ہیں۔اس ماحول میں رہنے کے باوجود جو آجکل وہاں بنا ہوا ہے، نیکی کرنے والے لوگ ہیں، دوستی کا حق نبھانے والے ہیں۔دہشت گردوں اور ملاؤں کے خلاف ہیں۔دنیا کی حَسَنہ میں سے یہ بھی ایک حسنہ ہے کہ اچھے دوست مل جائیں۔اسی طرح مشنز کی جور پورٹس آتی ہیں میں ان میں ایک رپورٹ دیکھ رہا تھا۔مالی میں ہمارے ریڈیو اسٹیشنز نئے قائم ہوئے ہیں، اُن کی وجہ سے بڑے وسیع پیمانے پر تبلیغ ہورہی ہے۔اس کو سن کر بعض مخالف مولوی جو ہیں، جو مسلمان ملکوں سے عرب ملکوں سے مدد لیتے ہیں، تا کہ احمدیت کی تبلیغ کو روکیں اور اُنہیں جس حد تک ہو سکتا ہے دنیاوی نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کریں۔تو ایسے مولویوں نے ہمارے