خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 134 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 134

خطبات مسرور جلد 11 134 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 فروری 2013ء یہاں ہمارے ایک بڑے مخلص کارکن مکرم عظیم صاحب جو شعبہ ضیافت یو۔کے میں کام کرتے تھے اور پہلے جرمنی میں بھی بڑا لمبا عرصہ کام کرتے رہے، دو تین دن پہلے اُن کی وفات ہوگئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آج جنازہ اُن کا ہونا تھا لیکن کیونکہ ابھی سرٹیفکیٹ وغیرہ حاصل کرنے میں دقت تھی ، اس لئے جنازہ نہیں ہوسکا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ایک دو دن تک جب ان کی نعش ہسپتال سے ساری قانونی کارروائیاں کرنے کے بعد مل جائے گی تو جنازہ بھی انشاء اللہ مسجد فضل میں ہو جائے گا۔بہر حال یہ بہت فدائی کارکن تھے مخلص تھے۔وفادار تھے۔ہر ایک کا در در کھنے والے تھے۔خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے سارے بچے ابھی زیر تعلیم ہیں۔تین بچے ہیں، دو بیٹیاں ایک بیٹا اور بڑے اخلاص والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ان کی اہلیہ کو بھی صبر اور حوصلہ دے اور بچوں پر بھی ایسا ہاتھ رکھے کہ اُن کو اُن کے باپ کی جو کمی ہے وہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہی پورا فرما تار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 مارچ 2013 ء تا 21 مارچ 2013ءجلد 20 شماره 11 صفحہ 5 تا9)