خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 793
خطبات مسرور جلد دہم 793 52 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 دسمبر 2012ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز وراحمد فرمودہ مورخہ 28 دسمبر 2012ء بمطابق 28 فتح 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس وقت میں نے آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ روایات لی ہیں جو اُن کے رو یا وکشوف کے بارے میں ہیں۔پہلی روایت حضرت محمد فاضل صاحب کی ہے۔یہ کچھ دیر قادیان رہنے کے لئے آئے۔قادیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں رہے تو وہاں کے ) جو مختلف واقعات تھے، ان کی ایک روایت پیچھے چلتی آرہی ہے۔اُس کے بعد آگے بیان کرتے ہیں کہ پانچ چھ روز کے بعد میں رخصت ہو کر واپس آ گیا ( یعنی قادیان سے واپس چلے گئے )۔واپس اپنے گھر آ کر، اپنے علاقے میں آکر میں نے تبلیغ شروع کر دی۔سب سے پہلے میں اپنے استاد صاحب کے پاس بغرض تبلیغ پہنچا۔رات کے وقت اُن کو اور ( اُن کے ساتھی تھے ) میاں لال دین صاحب آرائیں، جو وہاں کے باشندے تھے، انہیں تبلیغ کی۔کہتے ہیں اُسی رات جب میں نماز پڑھ کر سویا تو خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے۔آپ علیہ السلام کی کمر میں ایک کمر بند باندھا ہوا تھا اور نہایت چستی سے میرے دائیں ہاتھ کو پکڑ کر بڑی تیزی سے مجھے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔مدینہ شریف میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جہاں بیوت مبارک تھے، جہاں اُن کے گھر تھے، وہاں انہوں نے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ) کھڑا کر دیا اور ( پھر کہتے ہیں کہ خواب میں مجھے ) آپ علیہ السلام نظر نہیں آئے اور میں اُن مکانات کو جو خام تھے (کچے مکان تھے ) اور شمار میں نو (9) ہیں۔دیکھ کر کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حرم مبارک ان گھروں میں رہتے تھے اور اُن کے شمالی سمت میں ایک خام مسجد ہے۔خواب میں