خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 792 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 792

خطبات مسرور جلد دہم 792 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء دوسرے مذاہب اور معاشروں کے خلاف جنگ نہیں کر رہا۔اس طرح مختلف اخباروں کے تبصرے تھے۔جو پروگرام ہوئے اللہ تعالیٰ ان سب کے دور رس نتائج پیدا فرمائے اور ہمارا ہر قدم ترقی کا قدم ہو۔ہمیں شکر گزاری اور تقویٰ میں بڑھاتا چلا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔مسلمان کا پوچھنے پر الحمد للہ کہہ دینا سچا سپاس اور شکر نہیں ہے۔اگر تم نے حقیقی سپاس گزاری یعنی طہارت اور تقویٰ کی راہیں اختیار کر لیں تو میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ تم سرحد پر کھڑے ہو۔کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا۔پھر فرمایا' اصل بات یہ ہے کہ تقوی کا رعب دوسروں پر بھی پڑتا ہے اور خدا تعالیٰ متقیوں کو ضائع نہیں کرتا۔فرمایا ”ضروری ہے کہ انسان تقویٰ کو ہاتھ سے نہ دے اور تقویٰ کی راہوں پر مضبوطی سے قدم مارے کیونکہ متقی کا اثر ضرور پڑتا ہے اور اُس کا رعب مخالفوں کے دل میں بھی پیدا ہو جاتا ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 50-49۔ایڈیشن 2003 ، مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنے فضلوں سے نوازتار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 تا 17 جنوری 2013 ، جلد 20 شماره 2 صفحه 5 تا 8)