خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 736
خطبات مسرور جلد دہم 736 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 نومبر 2012ء من اللهِ وَنِعْمَةً وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمُ (الحجرات: 8-9) یعنی اللہ نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنا دیا اور تمہارے دلوں میں سجا دیا ہے اور کفر اور بداعمالی اور نافرمانی سے کراہت پیدا کر دی ہے۔یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔اللہ کی طرف سے ایک بڑے فضل اور نعمت کے طور پر یہ ہے۔اللہ دائمی علم رکھنے والا اور حکمت رکھنے والا ہے۔کہتے ہیں کہ ایمان لانے کے ساتھ ہی قرآن کی عظمت اور محبت نے میرے دل میں ڈیرہ لگایا۔گویا علم شریعت جو ایمان کی جڑ ہے اُس کے حاصل کرنے کا شوق اور فکر دامنگیر ہوا۔ازاں بعد سال 1893ء ، 1894ء میں براہین احمدیہ کا ایک دور ختم کیا جو نماز تہجد کے بعد پڑھتا تھا اور پھر آئینہ کمالات اسلام پڑھا جو توضیح المرام کی تفسیر ہے۔حضرت قبلہ منشی مرز اجلال الدین صاحب پنشن منشی رسالہ نمبر 12 ساکن بلانی تحصیل کھاریاں ضلع گجرات دو ماہ کی رخصت لے کر سیالکوٹ چھاؤنی سے بلانی تشریف لائے اور بولانی ہی میں میں پٹواری تھا۔اُن سے پتہ پوچھ کر بیعت کا خط لکھ دیا جس کا جواب مجھے اکتوبر 1894ء میں ملا۔جس میں لکھا تھا کہ ظاہری بیعت بھی ضروری ہے جو میں نے 5 جون 1895ء مسجد مبارک کی چھت پر بالا خانے کے دروازے کی چوکھٹ کے مشرقی بازو کے ساتھ حضرت صاحب سے کی۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابه غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 46-47 روایت حضرت میاں محمد الدین صاحب) حضرت میاں محمد الدین صاحب ولد میاں نورالدین صاحب ہی فرماتے ہیں۔میرے دل میں گزرا کہ میں علم دین سے ناواقف ہوں اور مولوی لوگ مجھے تنگ کریں گے۔میں کیا کروں گا اور پوچھنے سے بھی شرم کر رہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یا کسی اور سے بھی پوچھنے سے شرم تھی۔جو آپ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بغیر میرے پوچھے اُس کا جواب دیا۔کہتے ہیں کہ میرے سوال کہ جب آپ کے بائیں پہلو پر لیٹے ہوئے تھے، مسجد مبارک کے چھت پر محراب میں تھے اور آپ کا سر جانب شمال تھا اور میں پیٹھ کے پیچھے بیٹھ کر مشرق کی طرف منہ کر کے آپ کو مٹھیاں بھر رہا تھا، دبا رہا تھا۔پوچھنے سے مجھے شرم تھی لیکن بہر حال میں بیٹھا تھا دل میں خیال آیا دباتے ہوئے تو کہتے ہیں لیٹے لیٹے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری طرف منہ فرمایا اور ایسے بلند لہجہ اور رعب ناک آواز سے فرمایا کہ میں کانپ گیا۔فرمایا ” ہماری کتابوں کو پڑھنے والا کبھی مغلوب نہیں ہوگا۔“ ย (ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 7 صفحہ 49 روایت حضرت میاں محمد الدین صاحب) پس یہ خزانہ تو آج بھی ہمارے پاس ہے، اسے حاصل کرنے کی ، پڑھنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔اب تو یہ بہت سی کتابیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکی ہیں۔)