خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 706 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 706

خطبات مسرور جلد دہم 706 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2012ء مارشل آئی لینڈ ، سولومن آئی لینڈ اور مائیکرونیشیا میں احمدیت کا نفوذ کیا اور جماعتیں قائم کیں۔اس طرح آپ کو یہ سعادت بھی حاصل ہوئی کہ دنیا کے تین ممالک میں احمدیت کا پودا آپ کے ذریعے سے لگا۔طوالو میں قیام کے دوران 1991ء میں آپ ہمسایہ ملک کریباتی میں تشریف لے گئے اور لمبا عرصہ یہاں بھی قیام کیا۔اس لحاظ سے آپ ملک کریباتی کے بھی پہلے مبلغ سلسلہ تھے۔آٹھ سال تک ساؤتھ پینک کے جزائر میں تبلیغی خدمات سرانجام دینے کے بعد 1994ء میں واپس گھانا آ گئے یا بھجوا دیئے گئے۔گھانا واپس آنے کے بعد حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” نے آپ کو نائب امیر جماعت احمد یہ گھانا برائے تبلیغ مقرر کیا اور تا وفات آپ اسی فریضے کو بخوبی سر انجام دے رہے تھے۔آپ کی نگرانی میں گھانا میں قائم تربیت سینٹر اور تبلیغ سینٹر میں ائمہ کرام اور نومبائعین کی تربیت کے بہت سے کورسز مقرر ہوئے۔مقامی معلمین یا امام جو جماعت میں شامل ہوتے تھے، اُن کو کچھ دین کے علم کی شدھ بدھ تو تھی اس کے علاوہ حقیقی اسلام، اسلام کی حقیقی تعلیم اور جماعت احمدیہ کی روایات کے بارے میں بھی سکھانے کے لئے ریفریشر کورسز ہوتے تھے جس کی نگرانی بھی حافظ صاحب کیا کرتے تھے۔آپ کی سرکردگی میں بڑی کامیاب تبلیغی مہمات ہوئیں جس کے نتیجے میں جماعت کو بیشمار نئے پھل عطا ہوئے اور نئی جماعتیں بنیں اور نئے سرکٹ بنائے گئے اور ان جماعتوں میں بیشمار مساجد کی تعمیر کروائی گئی بلکہ ایسی جگہیں جو دور دراز علاقے تھے جہاں ایک دو دفعہ بیعتوں کے لئے رابطوں کے بعد ایک لمبا عرصہ جماعت کا ، مقامی مرکز کا رابطہ نہیں رہا تھا۔وہ لوگ غیر احمدی علماء اور دوسرے کچھ لوگوں کے زیر اثر جو جماعت سے ورغلانے والے تھے، کچھ دور بھی ہٹ گئے تھے، کچھ تعلق نہ ہونے کی وجہ سے اتنے ایکٹو (Active) نہیں رہے تھے۔جب میں نے حافظ صاحب پر زور دیا کہ وہ دوبارہ اُن کو قریب لے کر آئیں ، رابطے کریں اور جماعت سے اُن کا تعلق مضبوط کریں ، تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے حافظ صاحب نے اس بارے میں بھی بھر پور کوشش کی اور لاکھوں کی تعداد میں ان لوگوں کو دوبارہ جماعت کے نظام میں اس طرح مربوط کر دیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب اُن کا جماعت سے ایک مضبوط تعلق قائم ہے اور ایمان اور ایقان میں بڑے مضبوط ہوتے چلے جا رہے ہیں۔حافظ صاحب نے جزائر پیسفک میں آباد لوگوں کی طرف سے احمدیت کے متعلق کئے جانے والے مخصوص سوالات ( جو اعتراضات ہوتے ہیں ) مد نظر رکھتے ہوئے اُن لوگوں میں تبلیغ کے لئے ایک کتاب بھی لکھی تھی جس کا نام تھا 'Islam in the Islands Removing the Impediments“۔گزشتہ سال 2011 ء کے جلسہ سالانہ یو کے میں خلافت احمدیہ مسلم جماعت کی امتیازی خصوصیت