خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 663 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 663

خطبات مسر در جلد دہم 663 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء اب کل یا پرسوں ہی دو دن پہلے ایک بیہودہ قسم کا پمفلٹ گالیوں سے بھرا ہوا ان غیر احمدیوں نے شائع کیا جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر بھی شائع کی اور پھر اُس جگہ جہاں سے ایک جلوس نکل رہا تھا ، لوگوں کو کھڑا کر دیا جو ان تصویروں کو یا اس اشتہار کو پھینکتے جا رہے تھے اور اس پر سے لوگ گزرتے جا رہے تھے۔اور اس طرح اپنے زعم میں نعوذ باللہ یہ اس تصویر کو اپنے پاؤں کے نیچے روندتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہتک کا باعث بن رہے تھے یا اپنا بدلہ لے رہے تھے۔لیکن یہی ہتک ان کے لئے جہنم کا عذاب مقدر کرنے والی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کراچی میں تین شہادتیں ہوئی ہیں۔آجکل مخالفین احمدیت کا کراچی کی طرف رخ ہے۔اس وقت میں ان شہداء کے جنازے بھی پڑھاؤں گا۔اللہ تعالیٰ ان شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہر شہید کے خون کا ہر قطرہ احمدیت کی ترقی کو لاکھوں کروڑوں میں بڑھانے والا ہو۔بیشک جماعت کی ترقی کے لئے قربانیاں بھی ضروری ہیں لیکن یہ دعا بھی ہمیں کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں فتوحات کے نظارے بھی جلد دکھائے۔اسی طرح ان میں سے جو تین چار زخمی مریض ہیں، اُن کی صحت کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ اُن کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔اب جو شہداء ہیں میں اُن کا کچھ ذکر کرتا ہوں۔پہلے شہید ہیں مکرم سعد فاروق صاحب ابن مکرم فاروق احمد کاہلوں صاحب جن کو 19 اکتوبر کو بلدیہ ٹاؤن کراچی میں شہید کیا گیا۔سعد فاروق صاحب شہید کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ اُن کے پڑدادا مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب کاہلوں آف چک 117 چھور مغلیاں شیخو پورہ کے ذریعہ ہوا، جنہوں نے اپنے گاؤں سے پیدل قادیان جا کر بیعت کی تھی۔پھر 62ء میں یہ چلے گئے۔پھر اُس کے بعد روزگار کے سلسلہ میں شہید کے والد کراچی منتقل ہو گئے۔یہاں انہوں نے اپنا بزنس شروع کیا۔شہید 5 /اکتوبر 1986ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔الیکٹرانک انجنیئر نگ کی ڈگری لی اور اُس کے بعد کا روبار سے وابستہ ہو گئے۔چند دن پہلے 15 اکتوبر کو شہید مرحوم کی شادی ہوئی تھی اور تین دن بعد ہی ان کو شہادت کا رتبہ ملا۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کا واقعہ شہادت اس طرح ہے کہ 19 اکتو بر بروز جمعۃ المبارک سعد فاروق صاحب اور اُن کے والد فاروق احمد کاہلوں صاحب صدر حلقہ بلدیہ ٹاؤن دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔سعد فاروق صاحب موٹر سائیکل پر تھے جبکہ آپ کے والد فاروق احمد صاحب ، سسر نصرت محمود صاحب، بھائی عماد فاروق صاحب اور ان کے تایا منصور صاحب،