خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 662 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 662

خطبات مسرور جلد دہم 662 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 اکتوبر 2012ء اور نگرانی کی جائے کہ کہیں صحیح طرح علاج نہ ہو۔یہ تو ان ظالموں کا حال ہے جو رحمتہ للعالمین کے نام پر یہ ظلم کر رہے ہیں۔اصل ظلم تو یہ ہے کہ اپنے ظلموں اور بیہودگیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے نام پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لیتے ہیں۔پس یقیناً یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آئیں گے۔کیونکہ نہ صرف اپنے ساتھ بے علم لوگوں کو ملا کر، اُن کے جذبات کو بھڑ کا کر وہ احمدیوں پر یہ ظلم دین کی آڑ میں کر رہے ہیں بلکہ جیسا کہ میں نے کہا، جانتے بوجھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے خلاف آپ کے نام پر یہ ظلم کر رہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیق۔پس اُن کے لئے جہنم کا عذاب بھی ہے اور آگ کا عذاب بھی ہے۔اس دنیا کا عذاب بھی ہے اور اگلے جہان کا عذاب بھی ہے۔پس اگر ان لوگوں نے توبہ نہ کی ، کیونکہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر یہ تو بہ کر لیں تو پھر بخشے جاسکتے ہیں۔تو اگر تو بہ نہ کی اور اسی طرح یہ مومنین پر ظلم کرتے رہے، مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم کرتے رہے تو اس دنیا میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ان کے لئے عذاب مقدر ہے۔یہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مومن خوش ہوں کہ اُن کے لئے جنت ہے، سایہ دار باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔اس دنیا میں بیشک ہر قسم کی تکلیف پہنچا کر مخالفین اپنے زعم میں ہمارے خلاف آگیں بھڑ کا ر ہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے ہاں ان مومنوں کے لئے ٹھنڈی چھاؤں اور ٹھنڈے پانی ہیں، جبکہ مخالفین کے لئے ہمیشہ کی رہنے والی آگ مقدر ہے۔پس احمدی جو عموماً تو اچھا حوصلہ دکھانے والے ہیں اس مخالفت سے بعض جگہ بعض دفعہ پریشان بھی ہو جاتے ہیں، لیکن وہ پریشان نہ ہوں۔احمدیوں کی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے ہاں پندرہ سوسال پہلے ہی قبولیت کا درجہ پا گئی ہیں جب قرآن کریم نازل ہوا۔پس یہ کوئی معمولی اعزاز نہیں ہے۔پس ہر احمدی چاہے وہ پاکستان میں ہو، انڈونیشیا میں ہو، ہندوستان کے چھوٹے سے گاؤں میں ہو یا کسی عرب ملک میں ہو، کہیں بھی ہو۔جو بھی مخالفین کی طرف سے بھڑ کائی گئی اذیتوں کی آگ میں سے گزر رہا ہے یا پاکستان کا ہر احمدی جسے ہر وقت یہ کہہ کر اذیت دی جارہی ہے کہ تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لاتے۔نعوذ باللہ آپ کو خاتم الانبیاء تسلیم نہیں کرتے۔تم ختم نبوت کے منکر ہو، یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے خلاف مغلظات سن کر اُن کے دل جلانے کی مستقل کوشش کی جاتی ہے۔ان کا یہ صبر اور ان کی ہر قسم کی قربانی انہیں یعنی احمدیوں کو مستقل جنت کا وارث بنادے گی۔