خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 650 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 650

خطبات مسر در جلد دہم 650 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اکتوبر 2012ء بڑا اچھا یہ ایک تبلیغی قسم کا مناظرہ چل رہا ہے۔) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تو پھر کیا یہ امت مسیح کے حواریوں اور موسیٰ کی امت کی عورتوں اور حیوانوں سے بھی گئی گزری ہوگئی کہ انہیں تو وحی ہوئی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو جو خیر امت ہے، وحی نہ ہو۔مولوی صاحب نے کہا۔ان وحیوں کا تو قرآنِ کریم میں ذکر آیا ہے۔کیا یہ بھی کہیں ذکر آتا ہے کہ اس امت محمدیہ میں بھی وحی ہوگی؟ اس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جبکہ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پہلی امتوں میں وحی ہوتی رہی ہے اور ادھر اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں دعا سکھلائی ہے جس کے بغیر آپ کا یقین ہے کہ نماز ہی نہیں ہوتی اور ہر رکعت میں اس کا پڑھنا فرض ہے۔فرمایا صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم (الفاتحة : 6) یعنی خدایا تو ہمیں اُن لوگوں کا راستہ دکھا جن پر تو نے انعام کیا اور وہ ایمان ہمیں بھی عطا فرما۔پس جب اُن لوگوں میں وحی کا انعام موجود ہے، تو دعا کے نتیجے میں اس امت میں کیوں وحی نہ ہوگی۔دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔آپ نے آیت کا حوالہ دیا کہ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَآ بشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ (حم السجدہ: 31)۔یعنی جن لوگوں نے کہہ دیا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر مستقیم ہو گئے ، استقامت اختیار کی ، ثابت قدم ہوئے ، اُن پر خدا کے ملائکہ کا نزول ہوتا ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ یہ مت خیال کرو اور مت غم کرو اور تمہیں اُس جنت کی بشارت ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس آیت سے نزول وحی بوساطت ملائکہ ضروری ہے جو اس امت کے مومنین اور اہلِ استقامت کے لئے ضروری ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تیسری بات، تیسری آیت که لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ (یونس: 65) کہ مومنین خیر امت کے لئے اس حیاتی دنیا میں بھی بشارتیں ملتی ہیں اور آخرت میں بھی ملیں گی۔پس یہ بشارتیں وحی نہیں تو اور کیا ہے؟ پس اس ضمن میں حضور نے بہت سی اور بھی قرآنی آیات نزول وحی کے ثبوت کے طور پر پیش کیں۔یہ مناظرہ جب ہور ہا تھا تو مولوی صاحب نے کہا کہ حضور ! یہ تو سچ ہے کہ ان آیات سے نزول وحی ثابت ہوتی ہے اور اس امت کے لئے ہے۔جب قرآن کریم میں ثبوت وحی فی ھذہ الامۃ موجود تھا تو پھر حضرت اماں جان نے یہ کیوں فرمایا کہ انقطعت الوخی کہ آج وحی بند ہوگئی۔کیا آپ کو ان آیات کا علم