خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 592
خطبات مسر در جلد دہم 592 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2012ء کل یہیں یو کے میں رہتے تھے۔چوہدری مہر اللہ دتہ صاحب گجرات کے بیٹے تھے، ان کے والد صاحب نے 1918ء میں اپنے گاؤں سے پیدل سیالکوٹ جا کر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔مرحوم نصر اللہ خان ناصر صاحب نے 1960ء میں زندگی وقف کی۔جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخلہ لیا۔دوران تعلیم آپ نے اپنا پہلا مضمون اس عنوان سے لکھا کہ خلیفہ ہرگز معزول نہیں ہوسکتا جو الفضل ربوہ میں شائع بھی ہوا۔آپ کا علمی ذوق کافی تھا جس کی وجہ سے آپ کو جامعہ کے رسالہ مجلہ الجامعۃ کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔آپ کو مضامین لکھنے کا بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔جماعتی رسائل میں ، اخباروں میں مضامین لکھا کرتے تھے۔جامعہ سے فارغ ہونے کے بعد 1983 ء تک پاکستان کی مختلف جماعتوں میں بطور مربی سلسلہ خدمات انجام دیتے رہے۔مرکز میں اصلاح و ارشاد مقامی کے دفتر میں بھی خدمت کی توفیق پائی۔1994ء سے 2004 ء تک ماہنامہ انصار اللہ کے ایڈیٹر رہے اس وجہ سے ان پر بہت سارے مقدمات بھی قائم ہوئے۔ان مقدمات کی وجہ سے آپ کو پیروی کے لئے ربوہ سے کراچی، سندھ اور ملک کے دوسرے شہروں میں جانا پڑتا تھا۔بعض دفعہ بڑی جلدی جلدی تاریخیں ملتی تھیں لیکن یہ بڑی ہمت سے باوجود بیماری کے اور عمر کے جایا کرتے تھے۔بڑی بہادری سے انہوں نے ان مقدمات کا سامنا کیا ہے۔بعض دفعہ عدالتوں میں حالات خراب ہو جاتے تھے ، بڑی مایوسی کی کیفیت ہوتی تھی، بعض دفعہ دشمن بڑا سرگرم ہوتا تھا لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ نے ان کو ہمت دی اور جو مقدمات بنے ان میں ہمیشہ پیش ہوتے رہے۔ان کو دارالقضاء میں بطور نمائندہ برائے عالی معاملات کے بھی خدمت انجام دینے کی توفیق ملی۔آپ نے ایک کتاب ”اصحاب صدق و صفا بھی لکھی اور اس میں تین سو تیرہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر کیا ، ان کی تاریخ تھی ، یا اُن کے بارے میں تھی۔اس کے علاوہ بھی بہت ساری کتب آپ کی تصنیف ہیں۔انتہائی دعا گو تھے۔نیک، سادہ، متوکل مزاج ، جیسا کہ میں نے کہا ہمت بلند تھی، دھیمی طبیعت کے مالک تھے اور بڑے باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی بھی تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ان کا نماز جنازہ یہاں حاضر ہے ابھی نماز جمعہ کے بعد میں باہر جا کر ادا کروں گا، احباب یہیں مسجد کے اندر ہی صفیں درست کر لیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 تا 25 اکتوبر 2012 جلد 19 شماره 42 صفحہ 5 تا 8 )