خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 591
591 خطبات مسرور جلد دہم خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2012ء وَأَرَى الْقُلُوْبَ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُرْبَةً وَأَرَى الْغُرُوبَ تُسِيْلُهَا الْعَيْنَانِ اور میں دیکھتا ہوں کہ دل بیقراری سے گلے تک آگئے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔یہ ہے کہ: یہ قصیدہ بہت ساروں کو بلکہ اب تو ہمارے بچوں کو بھی یاد ہے اور اس لمبے قصیدے کا آخری شعر جِسْمِي يَطِيْرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا يَا لَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ الطَّيَرَانِ کہ میرا جسم تو شوق غالب سے تیری طرف اُڑنا چاہتا ہے۔اے کاش میرے اندر اُڑنے کی آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 594,590) طاقت ہوتی۔پس ہمیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کے یہ سبق سکھائے گئے ہیں اور یہ دنیا دار کہتے ہیں کہ کیا فرق پڑتا ہے؟ ہلکا پھلکا مذاق ہے۔جب اخلاق اس حد تک گر جاتے ہیں کہ اخلاق کے معیار بجائے اونچے جانے کے پستیوں کو چھونے لگیں تو تبھی دنیا کے امن بھی برباد ہوتے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے ہمارا کام ہے کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔اس کے لئے مختصر اور بڑی جامع کتاب Life of Muhammad یا دیباچہ تفسیر القرآن کا سیرت والا حصہ ہے، اس کو ہر احمدی کو پڑھنا چاہئے۔اس میں سیرت کے قریباً تمام پہلو بیان ہو گئے ہیں یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ضروری پہلو بیان ہو گئے ہیں۔اور پھر اپنے ذوق اور شوق اور علمی قابلیت کے لحاظ سے دوسری سیرت کی کتا بیں بھی پڑھیں اور دنیا کو مختلف طریقوں سے ، رابطوں سے ،مضامین سے، پمفلٹ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان سے آگاہ کریں۔اللہ تعالیٰ اس اہم کام اور فریضے کو سر انجام دینے کی ہر احمدی کو تو فیق عطا فرمائے اور دنیا کو عقل عطا فرمائے کہ اس کا ایک عقلمند طبقہ خود اس قسم کے بیہودہ اور ظالمانہ مذاق کرنے والوں یا دشمنیوں کا اظہار کرنے والوں کا رڈ کرے تاکہ دنیا بدامنی سے بھی بچ سکے اور اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بھی بچ سکے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس وقت جمعہ کی نماز کے بعد میں ایک جنازہ پڑھاؤں گا ، جنازہ حاضر ہے۔یہ جنازہ مکرم مولا نانصر اللہ خان ناصر صاحب کا ہے جو مربی سلسلہ تھے۔ان کو دل کی پرانی تکلیف تھی 23 ستمبر کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی وفات ہوئی ہے۔72 سال ان کی عمر تھی ، إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ - آج