خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 113

خطبات مسر در جلد دہم 113 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 فروری 2012 ء کا بھی ذریعہ بنائے۔ہمارے ایمانوں میں ترقی کا بھی ذریعہ بنائے۔اور ایمانوں میں ترقی ہی ہے جو ہر مسجد کے ساتھ خاص طور پر وابستہ ہے۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ نے مساجد کی اہمیت بیان فرمائی ہے کہ مسجد کی اہمیت اور اُس کے مقاصد کے بارے میں تمہیں کس طرح خیال رکھنا چاہئے۔قرآنِ کریم میں دوسری جگہ بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔بہر حال ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مساجد ایسی جگہیں ہیں جو خالصتاً اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔یہاں جو آئے خالص عبد بن کر آئے اور مسجدوں میں کبھی کوئی کفر، شرک بلکہ دنیاوی باتیں بھی نہ ہوں۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کاروباری با تیں بلکہ دنیاوی چیزوں کے ، گمشدہ چیزوں کے اعلان کرنے سے بھی منع فرمایا۔(صحیح مسلم كتاب المساجد و مواضع الصلاة باب نهى عن نشد الضالة في المسجد حديث 1260) ہاں جن باتوں کی اجازت ہے وہ خدا تعالیٰ کی عبادت کے بعد اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے منصوبے، دنیا کو خدا تعالیٰ کے قریب کرنے کے منصوبے اور اس پر عمل کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بہتری کے سامان کرنے کے لئے مشورے اور اس کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہے۔یہاں اس پہلی آیت فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا میں اس بات کی بھی وضاحت ہوگئی کہ جب ہم یہ کہتے ہیں اور عموماً ہم یہی دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہماری مساجد ہر ایک کے لئے کھلی ہیں تو اس کا ایک مطلب یہ ہے جس کا عموماً ہماری مساجد میں اظہار ہوتا ہے کہ کوئی شخص چاہے کسی بھی مذہب کا ہو یالا مذہب بھی ہو، یہاں آ سکتا ہے، آتا ہے اور اس کے پروگرام بھی ہوتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو ہمیں ہمیشہ سامنے رکھنا ہو گا کہ مساجد اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے ہیں۔اگر ہم کسی دوسرے مذہب والے کو عبادت کرنے کی اجازت دیں تو اس بات کی کہ جو خدا تعالیٰ کی خالص عبادت کا حصہ ہے۔کیونکہ ہر مذہب میں ایک خدا کا تصور بھی پایا جاتا ہے۔تو جو خدا تعالیٰ کی خالص عبادت کا حصہ ہے وہ تو تم بیشک ہماری مسجد میں کر سکتے ہو اور جو بتوں کی عبادت کا حصہ ہے، جو شرک کے حصے ہیں وہ بہر حال مسجد سے باہر جا کر۔پس اس شرط کے ساتھ کوئی بھی مذہب رکھنے والا مسجد میں آکر عبادت کر سکتا ہے۔مسجدیں وہ جگہیں ہیں جہاں شرک کی بہر حال اجازت نہیں ہے۔وَ آنَ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللهِ أَحَدًا کہ یقیناً مسجدیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں۔اُن کی تعمیر کا مقصد ہی ایک خدا کی عبادت کے لئے جمع ہونا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا