خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 112 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 112

خطبات مسرور جلد دہم 112 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 فروری 2012ء اللہ کرے کہ یہاں ہر علاقے میں جماعت کو اپنی مسجد بنانے کی توفیق مل جائے تاکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش اور ارشاد کو پورا کرتے ہوئے ہماری مسجد میں اسلام اور جماعت کے تعارف کا ذریعہ بنیں تبلیغ کے نئے میدان کھلیں اور دنیا کو اسلام کی حقیقی تعلیم کا پتہ چلے۔کیونکہ آج اس زمانے میں جماعت احمد یہ ہی ہے جو حقیقی اسلام دنیا کے سامنے پیش کر سکتی ہے۔اور پھر ہمارے لئے مساجد کی تعمیر اس لئے بھی اہم ہے کہ ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔بلکہ حکم دیا کہ قبیلوں یا محلوں میں یا گھروں میں مسجد میں بناؤ۔(سنن ابن ماجه کتاب المساجد و الجماعات باب تطهير المساجد و تطييبها حديث (758) اُس زمانے میں عموما محلے قبیلوں کی صورت میں آباد ہوا کرتے تھے، بلکہ آج کل بھی آپ دیکھیں۔بعض قو میں دوسرے ملکوں میں جا کر ایک جگہ اکٹھا رہنے کو پسند کرتی ہیں۔چینی لوگ جہاں بھی جاتے ہیں چائنا ٹاؤن بنا لیتے ہیں۔بہر حال اس روایت میں ہے کہ ہر علاقے میں مسجد میں بناؤ اور پھر انہیں پاک وصاف بھی رکھو۔اسی طرح قرآن کریم میں بھی متعدد جگہ پر مساجد کی تعمیر کا ارشاد ہے۔پس مساجد کی بڑی اہمیت ہے۔خاص طور پر ہمارے لئے جو احمدی مسلمان کہلاتے ہیں تا کہ جہاں ہم اپنی اجتماعی عبادتوں کے لئے ایک پاک صاف جگہ کا انتظام کریں اور اُس کے لئے خاص اہتمام کریں وہاں آجکل جبکہ اسلام کے خلاف بیشمار غلط فہمیاں پیدا ہورہی ہیں اسلام کی خوبصورت تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔گواس علاقے میں ساؤتھ ہال اور ہونسلو میں ہمارے سینٹر ہیں، اور بھی جگہ مجھے انہوں نے بتایا کہ سینٹر ہیں جہاں نماز کے لئے سب جمع ہوتے ہیں۔جماعتی پروگرام وغیرہ بھی ہوتے ہیں، غیروں کے ساتھ پروگرام بھی ہوتے ہیں لیکن باقاعدہ مسجد سے بہر حال نئے راستے کھلتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس علاقے میں اس ریجن میں ہی ہیز (Hayes) کی جماعت نے بھی مسجد بنالی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ اگلے ہفتے اُس کا بھی افتتاح ہوگا۔مسجد جس میں اس وقت خطبہ دیا جا رہا ہے یہ عمارت گو خاص مسجد کے لئے، یعنی جسے purpose built مسجد کہتے ہیں، وہ تو نہیں ہے۔ایک عمارت کو جو دفاتر کی عمارت تھی مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے۔اسی طرح ہیز (Hayes) میں بھی کمیونٹی سنٹر کو مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان مساجد کو، جیسا کہ میں نے کہا مختلف عمارتوں کو مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے، ان مساجد کو اسلام کی تعلیم کے پھیلانے