خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 111 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 111

خطبات مسرور جلد دہم 111 8 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 فروری 2012 ء روراحمد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرز امسر در حد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 24 فروری 2012 ء بمطابق 24 تبلیغ 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الواحد فيلتهم (Felthum)۔لندن (یوکے) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا (الجن :19) قُلْ آمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَ آقِيْمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ ادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ (الاعراف: 30) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اور یقیناً مسجدیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔پس اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو۔یہ سورۃ الجن کی آیت ہے۔اور دوسری آیت سورۃ اعراف کی ہے۔اس کا ترجمہ ہے کہ تو کہہ دے کہ میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے۔نیز یہ کہ تم ہر مسجد میں اپنی تو جہات اللہ کی طرف سیدھی رکھو اور دین کو اُس کے لئے خالص کرتے ہوئے اُسی کو پکارا کرو۔جس طرح اُس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ، اسی طرح تم مرنے کے بعد لوٹو گے۔الحمد للہ آج اس علاقے میں ہمیں مسجد تعمیر کر کے اُس کے افتتاح کی توفیق مل رہی ہے۔دنیا کے لئے بھی بتا دوں کہ یہ فیلتھم (Felthum) کا علاقہ کہلاتا ہے۔ہونسلو بھی قریب ہے۔اس لئے اس علاقے کی یہ مشترکہ مسجد ہے۔یہ دو جماعتیں ہیں ساؤتھ اور نارتھ۔بلکہ یہاں کے ریجنل امیر صاحب کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ علاقے کی جامع مسجد ہی ہو کیونکہ میرے خیال میں ابھی تک اس علاقے میں مساجد میں یہ بڑی مسجد ہے جس میں جمعہ اور نمازوں کے لئے احباب آیا کریں گے۔یہی مسجد کا مقصد ہوتا ہے۔