خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 100

100 طاقت کو نقصان سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے نتیجے میں ان کی آئندہ زندگی بیماریوں سے محفوظ رہے گی۔اور اگر صحیح طور پر اس امر کی نگہداشت کی جائے تو نہ صرف یہ کہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے بلکہ آئندہ ان کی نسلیں اور قوم بھی صحیح القوئی اور تندرست اور قوی ہو گی۔اسلام کے تمام احکام عقل کے مطابق ہیں۔اس لئے عقل سے کام لینا چاہیے۔ہر حکم کے لئے الگ الگ بلوغت کا وقت ہے۔اگر تم آج ایسی نسل پیدا کر لو کہ وہ پندرہ سال سے پہلے پہلے ہی نہایت گرانڈیل جوان ہوں ان کے بڑے بڑے قد اور خوب مضبوط جسم ہوں۔اگر ایسے بچے دس سال کی عمر کے بھی ہوں تو میں کہوں گا ان دس سال کے بچوں پر بھی روزہ فرض ہے۔پس میں عقل کی بات بتا رہا ہوں۔اگر اس کی بنیاد عقل پر نہ ہوتی تو کسی کے لئے اعتراض کی بھی گنجائش ہوتی۔اگر اس کی بنیاد عقل پر ہے کہ پندرہ برس سے کم عمر کے بچہ کو روزہ نہ رکھنا چاہیے تو اس پر : عمل کرنا چاہیے۔آج میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک جنازہ پڑھوں گا۔چوہدری نصر اللہ خاں صاحب ناظر اعلیٰ کے چچا چوہدری حسن محمد صاحب جو پرانے احمدی تھے۔فوت ہو گئے ہیں۔ان سے تو میری ذاتی واقفیت نہ تھی۔لیکن چوہدری نصر اللہ خان صاحب جو آنریری طور پر سلسلہ کی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ان کے اخلاص اور خدمات کے باعث میں ان کے چا صاحب کا جنازہ پڑھوں گا۔چوہدری صاحب کو ان ایام میں ان کے چچا کی نازک حالت کی وجہ سے بار بار بلایا گیا۔لیکن چونکہ کانفرنس کے دن بہت قریب تھے اس لئے وہ نہ جا سکے اور ان کی عدم موجودگی میں ان کے چچا فوت ہو گئے۔الفضل ۲۱ اپریل ۱۹۲۵ء)