خطبات محمود (جلد 8) — Page 402
402 بہت جلد ساری دنیا ہدایت کی طرف آجائے۔کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ اگر اہل دنیا کو اچھی طرح حق سمجھا دیا جائے تو وہ نہ سمجھیں۔اگر اس طریق پر لوگوں کو سمجھایا جائے کہ ان میں ضد اور تعصب نہ پیدا ہو اور ان کو یہ معلوم ہو جائے کہ جدھر وہ جا رہے ہیں اس طرف ان کے آگے آگ ہے لیکن جس طرف تم انہیں بلاتے ہو ادھر جنت ہے۔تو یہ ممکن نہیں کہ انہیں ہدایت نہ ہو پس پہلی شرط تبلیغ کے لئے یہ ہے کہ لوگوں میں یہ ظاہر ہو جائے کہ ان کے آگے آگ ہے اگر وہ ادھر ہی چلے گئے۔تو آگ میں جا پڑیں گے۔اس سے تم انہیں بچانا چاہتے ہو جب انہیں یہ یقین ہو جائے گا تو وہ ضرور تمہاری طرف آجائیں گے لیکن اگر ان کو اپنے آگے آگ ہونے کا یقین نہ ہو گا۔تو وہ تمہاری طرف متوجہ نہ ہوں گے اور نہ ہی ہدایت پائیں گے۔دوسری شرط تبلیغ کے لئے یہ ہے کہ تم ان کو ایسے طور پر بتاؤ کہ تمہاری گفتگو سے وہ اپنی حقارت نہ سمجھیں کیونکہ بعض اوقات انسان اپنی حقارت کو دیکھ کر ہلاکت کی طرف چلا جاتا ہے اور ہلاکت کو ہدایت کے مقابلہ میں پسند کر لیتا ہے۔پس تم ان کے دل میں حقارت نہ پیدا کرو۔مگر یہ ضرور کہو کہ تمہارے سامنے آگ ہے۔اس سے بچ جاؤ۔پیغامی حقارت اور نفرت کو دوسرے کے دل میں پیدا کرنے سے تو بچے لیکن انہوں نے یہ نہ بتایا کہ تمہارے سامنے آگ ہے۔اور جس کی طرف ہم بلاتے ہیں۔وہ جنت ہے۔انہوں نے ایک شرط پوری کی۔مگر دوسری چھوڑ دی۔اس کا نتیجہ کیسا برا نکلا۔تم میں سے بعض یہ تو بتا دیتے ہیں کہ ان کے سامنے آگ ہے۔اور جس کی طرف وہ بلاتے ہیں۔جنت ہے لیکن ان کی تبلیغ سے ان کے دل میں ان کی طرف سے حقارت اور نفرت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ ہدایت کی طرف نہیں آتے۔اور رک جاتے ہیں۔تمہاری طرف سے لوگوں میں حقارت اور نفرت نہ پیدا ہو۔اور نہ ہی تم ان کے سامنے آگ بتلانے میں سستی کرو۔پس میں تم لوگوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس طرح سمت رہنے سے کبھی احمدیت نہ پھیلے گی او رنہ ہی اس خیال سے احمدیت پھیلے گی کہ مولوی لوگ ہماری جگہ تبلیغ کر رہے ہیں۔پھر نہ ہی اس خیال سے ترقی ہو گی کہ ہما را چندہ ہی دینا کافی ہے۔اور تبلیغ کرنے کی ضرورت نہیں۔جب تک تمام لوگ احمدیت کے پھیلانے میں نہ لگیں گے۔ترقی نہ ہو گی۔مولویوں کی غرض تو صرف یہ ہوتی ہے کہ وہ دین کو قائم رکھیں اور اس میں خلل نہ آنے دیں۔دوسرے لوگوں کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ دین جو خدا کی طرف سے ان کو نبی کے ذریعہ ملا ہو سب تک پہنچائیں۔اسی طرح ہمیں بھی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اور