خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 403 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 403

403 احمدیت پھیل سکتی ہے۔ہماری جماعت کو چاہیئے کہ ایک دفعہ یہ عقد ہمت باندھ کر کھڑی ہو جائے۔کہ اسلام کو تمام وسرے لوگوں تک پہنچا دیتا ہے۔اور ستی چھوڑ دے کیونکہ یہی کامیابی میں ہارج ہے اور یہی ہماری ترقی میں روک ہے۔ورنہ خدا تعالیٰ کو کامیابی دینے میں بخل نہیں اور نہ اس کے خزانے میں کمی ہے۔اور نہ ہی اس کے خزانے میں پہلوں کو دینے سے کمی آئی ہے بلکہ خدا کے خزانے اسی طرح بھرے ہوئے ہیں۔جس طرح پہلے بھرے ہوئے تھے۔نقص اور ستی تمہاری طرف سے ہے۔تم وہ شرط پوری نہیں کرتے۔جو خزانے کے منہ کھولتی ہے۔خدا تعالیٰ ہای جماعت کو توفیق دے کہ وہ شرطیں پوری کر ہے۔جن سے خدا تعالٰی کے خزانے کا منہ کھلتا ہے۔تاکہ ہم انعامات حاصل کر الفضل ۲۳ مئی ۱۹۲۴ء)